روس میں طیارہ حادثے کا شکار، انیس مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i394382-روس_میں_طیارہ_حادثے_کا_شکار_انیس_مسافروں_کی_ہلاکت_کا_خدشہ
روس میں طیارے کے ایک حادثے میں کم سے کم انیس افراد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • روس میں طیارہ حادثے کا شکار، انیس مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ

روس میں طیارے کے ایک حادثے میں کم سے کم انیس افراد ہلاک ہوگئے۔

روسی ذرائع کے مطابق، بدقسمت طیارے میں بیس پیراشوٹر سمیت تئیس مسافر سوار تھے ۔ طیارہ اتوار کی صبح روسی جمہوریہ تاتارستان کے شہر منز لینسک کے قریب گر کر تبا ہ ہوگیا۔ حادثے میں انیس افراد کے مارے جانے کی خبریں ہیں تاہم بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے سات مسافر زندہ بچ جانے میں کامیاب رہے ہیں۔

قبل ازیں ایک روسی طیارہ چھے مسافروں کے ساتھ خابا رفسک کے علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔