اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے مستقل نمائندے کی تقرری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i397949-اقوام_متحدہ_میں_افغانستان_کے_نئے_مستقل_نمائندے_کی_تقرری
اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے نصیر احمد فائق کو اقوام متحدہ میں افغان مشن کا ناظم الامور مقرر کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے مستقل نمائندے کی تقرری

اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے نصیر احمد فائق کو اقوام متحدہ میں افغان مشن کا ناظم الامور مقرر کر دیا۔

نصیر احمد فائق اقوام متحدہ میں افغان مستقل نمائندے غلام محمد اسحاق زئی کی جگہ سنبھالیں گے۔ موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن نے نصیر احمد فائق کو اقوام متحدہ میں افغان مشن کا ناظم الامور مقرر کر دیا۔

اقوام متحدہ میں افغان مشن نے جاری بیان میں کہاہے کہ نصیراحمد فائق اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مشن کی قیادت کریں گے۔

افغان مشن اقوام متحدہ کے حکام اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔