برطانوی وزیر اعظم نے سکھ کی سانس لی
Jun ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اور کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد 211 ووٹ سے ناکام ہوگئی۔ 59 فیصد ارکان پارلیمنٹ نے بورس جانسن پر اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔
کنزرویٹیو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بورس جانسن کے حق میں 211 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں کل 148 ووٹ ڈالے گئے۔ بورس جانس کو کامیابی کیلئے 180 ووٹ درکار تھے۔
واضح رہے کہ سابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے 2018 میں اپنی ناکام بریگزٹ ڈیل پر عدم اعتماد کے چیلنج کو شکست دی تھی تاہم وہ اگلے سال ہی مستعفی ہوگئی تھیں۔ تھیریسا مے کو تحریک عدم اعتماد ووٹنگ میں 37 فیصد قانون سازوں نے مخالفت میں ووٹ دیے تھے جبکہ بورس جانسن کو 41 فیصد مخالفت میں ووٹ پڑے۔