دفاعی چمپیئن آسٹریلیا، سری لنکا سے جیت کے باوجود پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے
ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ ون کے میچ میں دفاعی چمپیئن آسٹریلیا نے اسٹوئنز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سحر نیوز/ کھیل: پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی.
سری لنکا نے پہلی وکٹوں 6 رنز پر گرنے کے بعد دوسری وکٹ میں ایک شراکت کے باعث اسکور 75 رنز تک پہنچایا تاہم اوپنر پاتھم نسانکا اور دھنانجیا ڈی سلوا نے سست بیٹنگ کی۔
دھنانجیا ڈی سلوا 23 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ پاتھم نسانکا نے 45 گیندوں کا سامنا کرکے 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے اور 97 کے مجموعے پر رن آؤٹ ہوئے۔
چاریتھا اسالینکا نے 25 گیندوں پر آؤٹ ہوئے بغیر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ چمیکا کارونا رتنے اختتامی لمحات میں 7 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 157 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل مارش، ایشٹن ایگر اور گلین میکسویل نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔
سری لنکا نے مضبوط آسٹریلوی بیٹنگ کے لیے شروع مشکل پیدا کرنے کی پوری کوشش کی اور 26 کے اسکور ڈیوڈ وانر کی اننگز کا خاتمہ کردیا، جنہون نے 10 گیندوں پر 11 رنز بنائے تھے۔
مچل مارش نے 18 رنز بنا کر 60 کے اسکور تک کپتان کا ساتھ دیا۔ گلین میکسویل نے 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔
مارکس ایسٹوئنس چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور انہوں نے سری لنکن باؤلرز کو پریشان کردیا، انہوں نے 18 گیندوں میں 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 17 ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں کے عوض 158 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا نے اس فتح کے باوجود گروپ ون کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا سے آگے نہیں جاسکی تاہم دو اہم پوائنٹس حاصل ہوگئے ہیں۔
دفاعی چمپیئن آسٹریلیا کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سری لنکا نے آئرلینڈ کو شکست دی تھی۔