فیفا ورلڈ کپ: یوروگوئے کو دو صفر سے شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i414871-فیفا_ورلڈ_کپ_یوروگوئے_کو_دو_صفر_سے_شکست
فٹ بال ورلڈ کپ دوہزار بائیس میں پرتگال نے یوروگوئے کو دو صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  •   فیفا ورلڈ کپ: یوروگوئے کو دو صفر سے شکست

فٹ بال ورلڈ کپ دوہزار بائیس میں پرتگال نے یوروگوئے کو دو صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

سحر نیوز دنیا:  پیر کی رات نویں روز کے آخری میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دے دی ۔ اس میچ کی جیت کا سہرا پرتگال کے برونو فرنانڈس کے سر جاتا ہے جنہوں نے چون منٹ گزرجانے کے بعد پہلا گول اسکور کیا اور دوسرا گول فاؤل کے نتیجے میں اپنی ٹیم کو ملنے والی پنالٹی پر کیا۔
اس جیت کے نتیجے میں پرتگال نے چھے پوائنٹ کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی ۔ پیر کی شام اسی طرح برازیل نے بھی سوئزرلینڈ کو ایک زیرو سے ہراکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ پیر کی شام اسی طرح گھانا نے جنوبی کوریا کو دو ایک سے شکست دی جبکہ سربیا اور کیمرون کا میچ تین تین گول سے برابر رہا۔