ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ریفری کون ہوگا؟
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i415553-ورلڈکپ_2022_کے_فائنل_میں_ریفری_کون_ہوگا
برازیل کے ریفری ولٹن سمپائیو کو ورلڈکپ کے فائنل کے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ریفری کون ہوگا؟

برازیل کے ریفری ولٹن سمپائیو کو ورلڈکپ کے فائنل کے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

فرنچ اور انگلش ٹیموں کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میں ان کی کارکردگی پر انگلش کھلاڑیوں نے کڑی نکتہ چینی کی تھی۔
فیفا کی ریفری کمیٹی نے کوارٹر فائنل میچ میں سمپائیو کی کارکردگی کو شفاف قرار دیا ہے۔
برازیل کی قومی ٹیم کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے پیش نظر ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے ریفری کے لیے سمپائیو کا چانس سب سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ دوہزار بائیس کا فائنل اتوار اٹھارہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔