اسرائیل کس چیز سے سب سے زیادہ خوف زدہ ہے؟
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i421246-اسرائیل_کس_چیز_سے_سب_سے_زیادہ_خوف_زدہ_ہے
ایک صیہونی جنرل نے بتایا ہے کہ تل ابیب کو جس چیز نے سب سے زیادہ خوف زدہ کیا ہے وہ ہتھیاروں کا معیار اور نوعیت ہے جو اس وقت مزاحمتی تنظیموں کے قبضے میں ہیں۔
(last modified 2026-08-02T14:23:40+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل کس چیز سے سب سے زیادہ خوف زدہ ہے؟

ایک صیہونی جنرل نے بتایا ہے کہ تل ابیب کو جس چیز نے سب سے زیادہ خوف زدہ کیا ہے وہ ہتھیاروں کا معیار اور نوعیت ہے جو اس وقت مزاحمتی تنظیموں کے قبضے میں ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: نقب کے شمال میں صیہونی حکومت کے فضائی اڈے کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ ان ہتھیاروں کی مقدار اور کوالٹی نے ہمیں ہمارے دشمنوں کے پاس موجود ہتھیاروں کی مقدار اور حجم سے زیادہ خوفزدہ کر دیا ہے۔

واللا نیوز سائٹ کے فوجی نمائندے امیر بوخبوط نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع اس اڈے کے کمانڈر گلعاد کانان کے حوالے سے سنیچر کی شام کہا اسرائیلی فضائیہ کے لیے سب سے اہم خطرہ ایران، شام اور لبنان کی جانب سے ہو گا ۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہمیں ایران، شام اور لبنان سے خطرے کی سطح کا تعلق میزائلوں کی تعداد سے نہیں ہے لیکن ان کے معیار نے ہمیں خوفزدہ کر دیا ہے کیونکہ یہ خطرہ دن بہ دن بڑا ہوتا جا رہا ہے۔

عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے شمال سے داغے جانے والے راکٹوں کی حالیہ بارش نے اس حکومت کے فیصلہ ساز حلقوں کو سخت پریشان کر دیا ہے اور اس حکومت کے بہت سے ماہرین آنے والی جنگ میں اسے ایک مثال کے طور پر یاد کرنے پر مجبور ہوگئے۔