May ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • ایک اور جنگ عظیم کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے: برطانوی وزیر جنگ

برطانیہ کے وزیر جنگ نے دعوی کیا ہے کہ ایک عالمی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ کے وزیر جنگ بین والس نے دعوی کیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد غیرمعمولی امن کا دور خاتمے کے قریب ہے اور دنیا اگلی دہائی سے قبل ہی ایک ایسی جگہ بن جائے گی جو پہلے سے زیادہ خطرناک اور غیرمستحکم ہوگی جہاں زندگی کی حفاظت کرنا بھی مشکل ثابت ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ یوکرین کے فوجی ایسی جنگ میں لڑنے کے لئے پورے طور سے تیار اور ان کے بقول پورا جذبہ رکھتے ہیں۔  بین والس نے اپنا جنگ پسندانہ رویہ برقرار رکھتے ہوئے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ برطانوی حکومت کی ایف کی جنگ میں طویل المدت مداخلت کے لئے تیار ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ انہیں مداخلت پسندانہ اقدامات اور بیانات کے نتیجے میں یوکرین کی جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی جس کا خمیازہ یوکرین کے دسیوں لاکھ عام شہری بھگت رہے ہیں۔

ٹیگس