امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو روس پر لانگ رینج میزائل سے حملہ کرنے کی اجازت دے دی۔
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کی اف اور دوسرے بعض اہم شہروں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو روس مناسب کارروائی کرے گا۔
روسی فوج نے ہتھیاروں سے لدے ہوئے ایک بحری جہاز پر حملہ کرکے اسے کافی نقصان پہنچایا ہے۔
روس پر حملے کے لئے دور مار میزائلوں کے استعمال کے لئے مغرب سے اجازت لینے کی یوکرین کی جاری کوششوں کے درمیان روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے یوکرینی دارالحکومت کو پوری طرح تباہ کردینے کی دھمکی دی ہے۔
دیمتری مدویدف نے کہا ہے کہ لندن ایسی حالت میں کی ایف کی حمایت کا اعلان کر رہا ہے کہ قوی امکان ہے کہ برطانیہ غرق ہو جائے گا۔
روس کے صدر نے کہا ہے کہ یوکرین اگر دور مار میزائلوں سے روس میں مغربی مد نظر اہداف کو نشانہ بناتا ہے تو جنگ کی ماہیت بالکل تبدیل ہو جائے گی ۔
روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین نے ایک سو چوالیس ڈرون طیاروں سے روس کے نائنتھ زون اور دارالحکومت ماسکو پر حملہ کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے دونیسک میں سات علاقوں کو آزاد کرا لئے جانے کی خبر دی ہے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ معاہدہ شمالی اقیانوس نیٹو یوکرین کے لئے طویل عرصے تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔