میکسیکو میں بس کھائی میں گر گئی، 48 افراد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i423484-میکسیکو_میں_بس_کھائی_میں_گر_گئی_48_افراد_ہلاک_و_زخمی
میکسیکو میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۶:۲۶ Asia/Tehran
  • میکسیکو میں بس کھائی میں گر گئی، 48 افراد ہلاک و زخمی

میکسیکو میں بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ میکسیکو کی ریاست اوکساکا  کے میگڈالینا پیناسکومیں پیش آیا۔ بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی حکام نے جمعرات کو تصدیق کی کہ بس بدھ کو میکسیکو سٹی سے آرہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں گری۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔