البانیہ میں صیہونی حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے، صیہونی سفارت خارہ بند
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i457786-البانیہ_میں_صیہونی_حکومت_کے_خلاف_وسیع_مظاہرے_صیہونی_سفارت_خارہ_بند
البانیہ میں وسیع احتجاجی مظاہروں اور صیہونی حکومت سے قربت کی مخالفت کے بعد صیہونی سفارت خانہ بند کردیا گیا ہے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Oct ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • البانیہ میں صیہونی حکومت کے خلاف وسیع مظاہرے، صیہونی سفارت خارہ بند

البانیہ میں وسیع احتجاجی مظاہروں اور صیہونی حکومت سے قربت کی مخالفت کے بعد صیہونی سفارت خانہ بند کردیا گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق البانیہ میں حکومت کے خلاف مظاہروں  کے دوران صیہونی حکومت کی وسیع مخالفت بھی کی گئی۔

 ان وسیع مظاہروں کے بعد البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے نے اپنی تمام سرگرمیاں بند کردیں۔

 رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ سفارتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں البانیہ میں حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پراحتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کے بعد صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو سے البانوی وزیر اعظم ایڈی راما کے قریبی روابط کی مخالفت میں سوشل میڈیا پر مہم تیز ہوگئی ہے۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel