الجزائر، اٹلی اور یونان کے جنگلات میں آتشزدگی، ہزاروں افراد کا انخلا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i424094-الجزائر_اٹلی_اور_یونان_کے_جنگلات_میں_آتشزدگی_ہزاروں_افراد_کا_انخلا
الجزائر، اٹلی اور یونان کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • الجزائر، اٹلی اور یونان کے جنگلات میں آتشزدگی، ہزاروں افراد کا انخلا

الجزائر، اٹلی اور یونان کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحیرہ روم کے اطرافی ممالک کے جنگلات میں لگی آگ سے ہزاروں افراد نے انخلا کیا۔

یونان کے رہوڈس جزیرے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جنگلات کی آگ کا پھیلاؤ جاری ہے۔

یونان میں حکام نے 6 علاقوں میں آگ کے شدید خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

گرم اور تیز ہوا اور خشک موسم متاثرہ علاقوں میں آگ بجھانے میں رکاوٹ ہیں۔