ہیکروں نے ہسپتال سے نیتن یاھو کا میڈیکل ریکارڈ چوری کر لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i424714-ہیکروں_نے_ہسپتال_سے_نیتن_یاھو_کا_میڈیکل_ریکارڈ_چوری_کر_لیا
ایک ہیکر گروہ نے صیہونی ہسپتال پر حملہ کرکے صیہونی پارلیمنٹ اور نیتن یاھو کا میڈیکل ریکارڈ چرا لیا ہے اور 24 گھنٹے کے اندر تاوان نہ دینے کی صورت میں یہ معلومات افشا کرنے کی دھمکی دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ہیکروں نے ہسپتال سے نیتن یاھو کا میڈیکل ریکارڈ چوری کر لیا

ایک ہیکر گروہ نے صیہونی ہسپتال پر حملہ کرکے صیہونی پارلیمنٹ اور نیتن یاھو کا میڈیکل ریکارڈ چرا لیا ہے اور 24 گھنٹے کے اندر تاوان نہ دینے کی صورت میں یہ معلومات افشا کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: تسنیم نیوز نے عبری میڈیا کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایک ھیکر گروہ نے معیانی ھیشوعا ہسپتال پر سائبر حملے سے اس کا سارا ریکارڈ چوری کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم، صیہونی کنسٹ اراکین اور دوسرے اہم افراد کا میڈیکل ریکارڈ ھیکروں کے ہاتھ لگ گیاہے اور ھیکر رقم کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں اسے فاش کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے علاقے بنی براک میں واقع معیانی ھیشوعا ہسپتال میں موجود تمام مریضوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں کیونکہ ہیکروں کے حملے سے ہسپتال کا سارا ٹیکنالوجیکل نظام معطل ہو گیا ہے۔