کملا ہیرس کے ساتھ دوبارہ مباحثہ نہیں کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i436959-کملا_ہیرس_کے_ساتھ_دوبارہ_مباحثہ_نہیں_کروں_گا_ڈونلڈ_ٹرمپ
امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کردیا۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
  •  کملا ہیرس کے ساتھ دوبارہ مباحثہ نہیں کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کردیا۔

سحرنیوز/دنیا: سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مباحثہ جون میں بائیڈن اور دوسرا کملا ہیرس کے ساتھ ہوا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اب کوئی تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے بعد کملا ہیرس نے 24 گھنٹے میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرلیے۔