لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ چوبیس گھنٹے کیلئے بند
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i442582-لندن_ہیتھرو_ایئرپورٹ_چوبیس_گھنٹے_کیلئے_بند
لندن کے علاقے ہیز کےالیکٹریکل سب اسٹیشن میں بھیانک آگ لگ جانے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو بند کردیا گيا ہے۔
(last modified 2025-07-22T02:22:52+00:00 )
Mar ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ چوبیس گھنٹے کیلئے بند

لندن کے علاقے ہیز کےالیکٹریکل سب اسٹیشن میں بھیانک آگ لگ جانے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو بند کردیا گيا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق لندن کے ہیز میں بجلی کا بہت بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو چوبیس گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہیتھرو ایئرپورٹ سارا دن بند رہے گا۔ ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے سولہ ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ستّر سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، ہیتھرو ایئرپورٹ پر آنیوالی فلائٹس کو نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ کے مختلف ایئرپورٹس پر لینڈ کروایا جا رہا ہے۔