-
خواتین کو ہراساں کرنے پر لندن پولیس کے خلاف مظاہرہ
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۵لندن پولیس افسران پر حراست کےدوران متعدد افراد کے ساتھ بدسلوکی اور خاتون قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملات سامنے آنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے کیے ہیں۔
-
مہنگائی کے باعث برطانیہ کی ریٹیل مارکیٹ کو بحران کا سامنا
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۷برطانیہ میں اشیائے صرف کی قیتموں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے لوگوں نے اس سال کرسمس اور نئے سال کی خریداری کم کی ہے جس کی وجہ سے ریٹیل مارکیٹ کو بحران کا سامنا ہے۔
-
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی پر نیٹو میں اختلافات
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۵نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں یوکرین کے لئے جدید ترین ٹینک ارسال کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا لیکن یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے امریکی اور یورپی حلیفوں نے ہتھیار دینے کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
-
برطانیہ میں ٹھنڈک سے ہلاکتیں
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۲برطانوی توانائی کے قومی مرکز کی حیثیت سے ایک خیراتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ کم آمدنی والے بیشتر افراد کو گھر کو گرم کرنے یا خوراک میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا ہو گا۔
-
برطانوی وزیر اعظم کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنا مہنگا پڑا
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۱برطانوی پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم رشی سونک کو 100 پاؤنڈ جرمانے کا نوٹس بھیج دیا۔
-
یوکرین کو ٹینک بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: امریکہ
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۷پینٹاگن کا کہنا ہے کہ ہم نے یوکرین کو ٹینک بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہيں کیا ہے۔
-
امریکہ اور روس میں کشیدگی بڑھی، روسی واگنر گروپ دہشت گرد قرار
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۴امریکہ نے روس کے فوجی گروپ "واگنر" کو بین الاقوامی مجرمانہ تنظیم قرار دے دیا۔
-
تبت میں برفانی تودہ گرا، ہلاکتوں کی تعداد ۲۸ ہو گئی (ویڈیوز)
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۰چین کے علاقے تبت میں گزشتہ منگل کے روز گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آکر اب تک کم ازکم ۲۸ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ امدادی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہے اور علاقے میں موجود کوہ پیماؤں، راہگیروں اور دیگر سیاحوں کی موجودگی کے پیش نظر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
-
یوکرین میں امریکہ کا اسپیشل نیوی سیل ہلاک، امریکی بحریہ کی تصدیق
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۴۴امریکی بحریہ نے یوکرین میں اپنے ایک سابق اسپیشل نیوی سیل کی ہلاکت کی خبروں کی تائید کر دی ہے جس کا نام ڈانیل ڈبلیو سوئیفٹ بتایا جا رہا ہے۔
-
امریکی ریاست آلاباما میں ٹارنیڈو کی تباہی، ہنگامی حالت کا اعلان
Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۵:۵۱امریکی صدر جوبایڈن نے آلاباما ریاست میں آئے ٹارنیڈو کے پیش نظر ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔