بوکوحرام نے اٹھائیس عام شہریوں کو ہلاک کر دیا
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
نائیجیریا کے حکام نے بتایا ہے کہ بوکو حرام کے دہشت گردوں نے ایک بار پھر ایک قصبے پر حملہ کر کے اٹھائیس عام شہریوں کو ہلاک کر دیا۔
ایسوسی ایٹد پریس کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے حکام نے بتایا ہے کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے شمال مشرقی علاقے میں واقع مارفونودی دیہات میں چوبیس جبکہ کافا نام کے دوسرے گاؤں میں چار لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ رپورٹوں کے مطابق، بوکوحرام دہشت گردوں نے اب تک نائیجیریا میں ہزاروں لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔