آئی اے ای اے کی رپورٹوں کی غیر جانبداری کا ایران کا مطالبہ
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے آئی اے ای اے کی رپورٹوں کے غیر جانبدر ہونے پر زور دیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غلام حسین درزی نے جنرل اسمبلی کے اکاسیویں اجلاس سے خطاب میں، تاکید کی ہے کہ جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی رپورٹوں کو پیشہ ورانہ اور غیر جانبدار ہونا چاہئے۔
انھوں نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کی رپورٹوں کو سیاسی محرکات سے پاک اور حقیقت پر مبنی ہونا چاہئے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعتبار کا انحصار،غیر جانبداری اورتکنیکی اصولوں کی پابندی پر ہے۔
غلام حسین درزی نے اسی کے ساتھ کہا ہے کہ توانائی کی سیکورٹی اور ترقی کے لئے ایٹمی توانائی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی اسلحے کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی دفعہ چار میں پر امن مقاصد، تحقیق اور ترقی کے لئے، ایٹمی توانائی سے استفادہ، بغیر کسی امتیاز کے سبھی رکن ملکوں کا حق قرار دیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel