ایران سے ہندوستان کے تیل کی درآمدات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/اقتصادی-i339138-ایران_سے_ہندوستان_کے_تیل_کی_درآمدات_میں_اضافہ
ہندوستان کی وزارت تجارت نے اکتوبر میں ایران سے تیل کی درآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں چھتیس فیصد اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران سے ہندوستان کے تیل کی درآمدات میں اضافہ

ہندوستان کی وزارت تجارت نے اکتوبر میں ایران سے تیل کی درآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں چھتیس فیصد اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔

ہندوستان کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ رواں کے سات مہینوں میں ایران سے تیل کی درآمدات، گذشتہ سال کے مقابلے میں چھتیس اعشاریہ چار ایک، فیصد کے اضافے کے ساتھ سترہ اعشاریہ چھے دو، ملین ٹن تک جا پہنچی ہے۔

ہندوستان کی جانب سے ایران سے تیل کی درآمدات میں، ایسی صورت میں خاصا اضافہ ہوا ہے کہ امریکہ نے ہندوستان سے ایران سے تیل نہ خریدنے کی درخواست کی تھی تاکہ ایران پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

اس سے قبل ہندوستان کے علاوہ ترکی، جاپان، اور چین جیسے ملکوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران سے تیل نہ خریدنے کے بارے میں امریکہ کی درخواست پر عمل نہیں کریں گے اس لئے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا عالمی قوانین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔