جنگ داعش میں سو جرمن شہریوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i196895-جنگ_داعش_میں_سو_جرمن_شہریوں_کی_ہلاکت
جرمنی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی جنگ میں جرمنی کے تقریبا" سو شہری ہلاک ہو چکے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • جنگ داعش میں سو جرمن شہریوں کی ہلاکت

جرمنی کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کی جنگ میں جرمنی کے تقریبا" سو شہری ہلاک ہو چکے ہیں-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر داخلہ تھامس دو میزیئر نے ایک اخبار کو دئیے گئے اپنے انٹریو میں کہا کہ ہلاک ہونے والے یہ افراد ان سات سو جرمن شہریوں میں شامل ہیں جو داعش گروہ میں شامل ہونے کے لئے عراق اور شام گئے- انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے لئے عراق اور شام جانے والے جرمن شہریوں میں سے تقریبا" ایک تہائی افراد جرمنی واپس آ چکے ہیں- جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ برلن نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اپنے شہریوں کے عراق اور شام جانے پر پابندی لگا دی ہے- ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایسے آٹھ سو افراد کے چھے سو معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہیں جو داعش گروہ میں شامل ہونے کے لئے غیر قانونی طور پر عراق اور شام جانا چاہتے تھے- انہوں نے کہا کہ جرمنی کے ترمیم شدہ قانون کے مطابق ملک کے حکام کو مشرق وسطی کے بدامنی والے علاقوں میں جانے والے افراد کی دستاویزات کو ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہے- جرمنی کے نئے قانون کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی دستاویزات کو تین سال کے لئے ضبط کر لیا جائے گا-