بشاراسد شام کی عبوری حکومت میں رہ سکتے ہیں: ہیمنڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/یورپ-i197824-بشاراسد_شام_کی_عبوری_حکومت_میں_رہ_سکتے_ہیں_ہیمنڈ
برطانیہ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک صدر بشار اسد کو شام کے سیاسی میدان سے ہٹانے کا خواہاں نہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۴:۱۷ Asia/Tehran
  • بشاراسد شام کی عبوری حکومت میں رہ سکتے ہیں: ہیمنڈ
    بشاراسد شام کی عبوری حکومت میں رہ سکتے ہیں: ہیمنڈ

برطانیہ کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک صدر بشار اسد کو شام کے سیاسی میدان سے ہٹانے کا خواہاں نہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ فیلیپ ہیمنڈ نے بدھ کو ایک بیان میں برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک عسکری کے بجائے سیاسی طریقے سے شام کے بحران کے حل کا خواہاں ہے اور لندن شام میں عبوری عمل کے شروع میں بشاراسد کو برطرف کئے جانے کا خواہاں نہیں ہے-

درایں اثنا برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون کے ایک ترجمان نے فیلیپ ہیمنڈ کے اس بیان کے تناظر میں کہا ہے کہ بشار اسد کے بارے میں لندن کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے-
برطانوی حکومت دوسرے مغربی ممالک کی مانند اس سے قبل بشار اسد کی برطرفی کا مطالبہ کرتی رہی ہے اور کہتی رہی ہے کہ بشار اسد ، بحران شام کے حل کا حصہ نہیں بن سکتے-