گوا ایئرپورٹ کے رن وے پر مسافر طیارہ پھسل گیا
Dec ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے شہر گوا کےایئرپورٹ پرمسافرطیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ اس حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے ایئرپورٹ بند کردیا ہے۔
جئو ٹی وی نے ہندوستانی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس طیارے میں 154 مسافراور عملے کے 7 ارکان سوار تھے، مسافروں کے ہنگامی انخلا کے دوران کئی مسافر زخمی ہوئے، حادثے کے بعد ایئرپورٹ دوپہر 12 بجے تک کے لئے بند کردیا گیا۔