Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۶ Asia/Tehran
  • علی سعادتی - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل سے علی سعادتی صاحب نے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں اور صبح کی نشریات میں آواز بہت صاف ہوتی ہے جبکہ شام اور رات کی نشریات صاف سنائی نہیں دیتی  لیکن قابل سماعت ہوتی ہے پروگرام یادوں کے جھروکے ، آج کا ایران، آس پاس ، درخشاں ستارے، گھر اور گھرانہ ،خلقت کی رعنائیاں ، بزم دوستاں ، انداز جہاں، زاویہ نگاہ ، اقتصاد نامہ اور پروگرام صبح امید سارے پروگرام مجھے پسند ہیں پوری نشریات سننے کی کوشش کرتا ہوں ، آئیے فارسی سیکھیئے پروگرام سے بھی خوب استفادہ کرتے ہیں ربیع الاول کے مہینے میں ہفتہ وحدت اسلامی کے حوالے سے پیش کیئے جانے والے پروگرام بہت ہی اچھے رہے ہیں جبکہ حالات حاضرہ کے پروگرام گرد و پیش میں سیاسی گفتگو سے بھی علاقائی اور عالمی حالات کے حوالے سے اچھی معلومات ملتی ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو میرا سلام۔

ٹیگس