تلاش
-
Sep ۱۸, ۲۰۱۹
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے یمنی عوام کی حمایت میں رہبرانقلاب اسلامی ، حکومت اور ایرنی عوام کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ یمنی عوام کی مذمت کرنے کے بجائے یمن میں سعودی حکمرانوں کے ہاتھوں یمنی عوام کے قتل عام اور جرائم کی مذمت کرے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا تیل یمنی عوام کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے۔
-
Sep ۱۸, ۲۰۱۹
ترکی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خفیہ طور پر ترکی میں اپنے قونصلیٹ کو فروخت کردیاہے۔
-
Sep ۱۷, ۲۰۱۹
فلسطینی ذرائع نے سعودی عرب میں تحریک حماس کے دوسرے اہم رہنما کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
-
Sep ۱۷, ۲۰۱۹
یمن کی قومی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے سعودی حکومت کو نصیحت کی ہے کہ وہ امریکہ سے امیدیں وابستہ نہ کرے۔
-
Sep ۱۷, ۲۰۱۹
سعودی حکومت نے ایران کو اپنی تیل کی تنصیبات پر یمن کے تباہ کن ڈرون حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن نے یہ حملے ایرانی ہتھیاروں سے انجام دیئے ہیں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا سعودی حکومت کے دفاع کے لئے تیار ہے لیکن اس کے لئے ریاض کو زیادہ پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔
-
Sep ۱۷, ۲۰۱۹
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے عام اجلاس میں سعودی عرب کے خفیہ ایٹمی پروگرام اور علاقے پر اس کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
Sep ۱۷, ۲۰۱۹
امریکہ کے ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کا اتحادی نہیں ہے۔
-
Sep ۱۷, ۲۰۱۹
ویانا میں قائم عالمی اداروں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نےسعودی عرب کے خفیہ ایٹمی پروگرام پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
Sep ۱۷, ۲۰۱۹
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے حملے کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس پر توجہ دینے سے متعدد نکات سامنے آتے ہیں۔
-
Sep ۱۶, ۲۰۱۹
پاکستانی وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی تنظیم جسٹس پراجیکٹ پاکستان جے پی پی نے سعودی عرب کی جیل میں فرد جرم عائد کئے بغیر ایک پاکستانی نوجوان کا سرقلم کردئے جانے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
Sep ۱۶, ۲۰۱۹
یمنی افواج نے سعودی اتحاد کی جاری مسلسل جارحیتوں کے جواب میں سنیچر کی صبح اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا جس کی وجہ سے سعودی اور امریکی حکام پر سکتہ طاری ہو گیا ہے۔
-
Sep ۱۶, ۲۰۱۹
امریکہ اپنے مکر و فریب اور ناکامی کو چھپانے کے لئے ایران پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات عائد کررہا ہے۔
-
Sep ۱۶, ۲۰۱۹
دنیائے عرب کے مشہور تجزیہ نگار عبد الباری عطوان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر یمنییوں کے ڈرون حملوں کا دلچسپ تجزیہ پیش کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ سعودی عرب کے شہری سیکورٹی کے شعبے نے محنت کرکے اس آگ پر کنٹرول حاصل کر لیا جو مشرقی سعودی عرب میں بحرین کی سرحد کے نزدیک بقیق اور حریض نامی آئل ریفائنریوں میں ڈرون حملوں کی وجہ سے لگی تھی ۔
-
Sep ۱۵, ۲۰۱۹
حکومت عراق نے سعودی تیل کی تنصیبات پر کیے جانے والے ڈرون حملوں میں عراقی سرزمین کے استعمال سے متعلق خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
-
Sep ۱۵, ۲۰۱۹
سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد، کہ جس کی ذمہ داری یمن کی فوج نے قبول کی ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور ایران پر الزام تراشی کرتے ہوئے، سعودی عرب کے تیل کی کمی کی تلافی کے لئے امریکہ کی آمادگی کا اعلان کیا ہے-
-
Sep ۱۵, ۲۰۱۹
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سنیچر کی رات ایک بار پھر جنوبی سعودی عرب میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل برسائے۔
-
Sep ۱۵, ۲۰۱۹
سعودی عرب نے آرامکو کی دو تیل تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملوں کے بعد تیل اور گیس کی پیداوار میں 50 فیصد کمی کردی ہے۔
-
Sep ۱۴, ۲۰۱۹
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خالد الفالح جو کبھی سعودی ولیعہد کے سب سے قابل اعتماد شخص ہوا کرتے تھے، بن سلمان کی اقتدار طلبی کے مطابق ان کے پروگرامز کو آگے بڑھانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔
-
Sep ۱۳, ۲۰۱۹
سعودی عدالت نے ایک شیعہ عالم دین کو پر امن تحریک کی حمایت کرنے کی پاداش میں 12 سال قید کی سزا دی۔
-
Sep ۰۷, ۲۰۱۹
عدن پر متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے تسلط اور ان کے ہاتھوں یمن کے مستعفی صدر کے حمایت یافتہ مسلح جنگجؤوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سعودی عرب اور امارات کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔