تلاش
-
May ۱۴, ۲۰۲۱
غاصب صیہونی دہشتگردوں اور فرزندان فلسطین کے مابین جاری حالیہ معرکہ آرائی کے دوران صیہونی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے مرکز تب ابیب پر ہوا۔ یہ اعتراف خود صیہونی میڈیا نے کیا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی استقامت کے جوابی حملوں کے بعد تل ابیب میں ہنگامی حالات کے لئے جگہ جگہ بنائے گئے بنکروں اور پناہ گاہوں کی گنجائش ختم ہو گئی اور خوفزدہ صیہونیوں کے پاس خود کو محفوظ رکھنے کے لئے کوئی جگہ نہیں بچی۔
-
May ۱۳, ۲۰۲۱
امریکہ نے اپنے 120 فوجی اہلکاروں کو مقبوضہ فلسطین سے نکال لیا ہے۔
-
May ۱۳, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت کے صدر نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ اب اسرائیل کی سڑکوں پر شروع ہوگئی ہے جس کا ہم نے سوچا بھی نہیں تھا۔
-
May ۱۳, ۲۰۲۱
پاکستان کے صدر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-
-
May ۱۳, ۲۰۲۱
دہشت گرد صیہونی فوجیوں نے عید الفطر کے موقع پر غزہ کے شہریوں پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -
-
May ۱۳, ۲۰۲۱
امریکہ کے مختلف شہروں اور ہالیند کے دارالحکومت ویانا میں فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی دشمن کی جارحیتوں کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے۔
-
May ۱۳, ۲۰۲۱
فلسطین کی غزہ پٹی پر غاصب صیہونی دشمن کے تابڑتوڑ فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں، جن میں اب تک دسیوں رہائشی مکانات اور عمارتیں تباہ اور سیکڑوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب فلسطین کی استقامتی فورسز بھی جوابی کاروائیوں کے لئے مکمل طور پر پُر عزم ہیں اور اب تک صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کو اپنے راکٹوں کا نشانہ بنا چکی ہیں جس کے باعث غاصب ریاست اسرائیل پھر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ صیہونی جارحیت اور فلسطینی دفاع کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
-
May ۱۲, ۲۰۲۱
سرایا القدس نے مقبوضہ علاقوں پر دسیوں راکٹ فائر کئے ہیں۔
-
May ۱۲, ۲۰۲۱
گزشتہ شب روز کے دوران فلسطینی جوانوں کی جوابی کاروائی سے بھوکلائے صیہونی دہشتگردوں نے غزہ پر اندھا دھند اور تابڑتوڑ بمباری کی جس کے نتیجے میں دسیوں عمارتیں اور مکانات منہدم اور سیکڑوں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بتائی جاتی ہے۔ ابھی تک شہید یا زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم قرائن و بڑے جانی نقصان کی خبر دے رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود فرزندان فلسطین کی قبلۂ اول کے غاصب صیہونی دشمن کے خلاف بے مثال مقابلہ آرائی جاری ہے۔
-
May ۱۱, ۲۰۲۱
امریکہ نے مداخلت کر کے بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں سلامتی کونسل کا مذمتی بیان جاری نہیں ہونے دیا -
-
May ۱۱, ۲۰۲۱
گزشتہ شب صیہونی دہشتگردوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ۲۴ فلسطین شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ۹ کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
-
May ۱۱, ۲۰۲۱
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شمالی غزہ کے بعض علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ فلسطین کے استقامتی گروہوں نے بھی اسرائیلی جارحیت کے جواب میں منگل کو بھی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی مراکز پر ڈھائی سو سے زائد راکٹ اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے-
-
May ۱۱, ۲۰۲۱
فلسطینی خطے غزہ کی مزاحمتی فورسز نے اپنی میزائل پاور کی ایک ویڈیو جاری کر کے صیہونی ٹولے اسرائیل کو بڑی وارننگ دے دی ہے۔ غزہ میں استقامتی محاذ سے وابستہ فلسطینیوں کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنی حماقتوں کا جواب دینا ہوگا اور قدس میں اس کی من مانی کرنے کا دور گزر گیا ہے۔