پیشگی اطلاع دے کر صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i386385-پیشگی_اطلاع_دے_کر_صیہونی_اہداف_کو_نشانہ_بنایا_جارہا_ہے
فلسطینی تحریک کا صیہونی فوجی کمانڈر کے نام ویڈیو پیغام، ہمارا اگلا ٹارگٹ تمھارا گھر ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • پیشگی اطلاع دے کر صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے

فلسطینی تحریک کا صیہونی فوجی کمانڈر کے نام ویڈیو پیغام، ہمارا اگلا ٹارگٹ تمھارا گھر ہے۔

المجاہدین بریگیڈ نامی فلسطینی گروپ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر ٹارگٹ کئے جانے والے مراکز کی ویڈيو جاری کرنے کے ساتھ ہی صیہونی فوج کے کمانڈر کو مخاطب کرکے کہا ہے ہمارا اگلا ہدف تمھارا گھر ہے۔

اطلاعات کے مطابق المجاہدین بریگیڈ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صیہونی فوج کے جنوبی سیکٹر کے کمانڈر " الیز ٹوالڈانوں" کو انتباہ دیا ہے کہ اب تمھارے گھر کی باری ہے۔

صہیونی فوج کے جنوبی سیکٹر کے کمانڈر "الیزٹوالڈانو"  صہیونی ٹی وی چینل 13 پر ایک لائیو ٹاک شو میں بحیثیت مہمان شریک تھا، لیکن جونہی استقامتی محاذ کے راکٹ فائر کئے جانے کے نتیجے میں خطرے کا سائرن بجا، وہ اٹھ کر بھاگ گیا۔

 المجاہدین نے جو ویڈیو جاری کی ہے اس میں واضح طور پر الیزٹوالڈانوں کا بنگلہ دیکھا جاسکتا ہے کہ جسے ٹارگٹ کئے جانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

صہیونی فوج نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں اسے بہت ہی بڑے پیمانے پر میزائیلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔