تلاش
-
Sep ۱۴, ۲۰۲۰
مقبوضہ فلسطین میں مظاہرین نے صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب کے بین الاقوامی ایئرپورٹ بین گوریئن کی طرف جانے والی شاہراہ کو بند کر دیا۔صیہونی وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی استواری اور نام نہاد امن معاہدے پر دستخط کے لئے واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں۔ صیہونی مظاہرین کئی ہفتوں سے پے در پے ہفتے اور اتوار کی شبوں میں وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرے کر کے انکے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
-
Sep ۱۱, ۲۰۲۰
یمن کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ کے مواقف کو غاصب صیہونی حکومت کے دشمنانہ مواقف کی حمایت میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ عملی طور پر اپنی حیثیت کھو چکی ہے۔
-
Sep ۰۸, ۲۰۲۰
فلسطین کی لیجسلیٹیو کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ امارات کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور سعودی عرب کی جانب سے اس کے خیرمقدم سے اس غاصب حکومت کو فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔
-
Sep ۰۵, ۲۰۲۰
امام کعبہ کی جانب سے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی استواری کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مذمت کی جا رہی ہے۔
-
Aug ۲۰, ۲۰۲۰
غاصب صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ پر حملہ کر کے کم از کم ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔
-
Aug ۱۷, ۲۰۲۰
فلسطین کی عوامی مزاحمتی تنظٰم کی ایک فوجی شاخ نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت کے جوان صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا بھرپور اور منھ توڑ جواب دیں گے۔
-
Aug ۱۶, ۲۰۲۰
گزشتہ شب صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقے البریج پر بمباری کی۔
-
Jul ۲۸, ۲۰۲۰
فلسطین میں صیہونی آبادکاروں نے ایک مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھ دیئے۔
-
Jul ۲۸, ۲۰۲۰
حزب اللہ کے جوانوں کی ممکنہ جوابی کاروائی سے بوکھلائی صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین سے لگی لبنان کی سرحد پر تابڑ توڑ حملے کر دیئے۔
-
Jul ۲۶, ۲۰۲۰
صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل پر دھاوا بول کر فلسطین کی لیجسلیٹیو کونسل کے دو ممبران کو گرفتار کر لیا۔
-
Jul ۲۰, ۲۰۲۰
مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں مکینوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو کی اقتصادی اور صحت سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
-
Jul ۱۵, ۲۰۲۰
تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو استعفیٰ دو اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے جیسے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور نتیجتاً صیہونی مظاہرین اور پولیس آپس میں الجھ پڑے۔
-
Jul ۱۲, ۲۰۲۰
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین میں غرب اردن کے الحاق کے غاصبانہ منصوبے اور ناپاک سنیچری ڈیل کو ناکام بنانے کے لئے، عرب اور غیر عرب اسلامی ملکوں کے اتحاد نیز سبھی فلسطینی تنظیموں کی متحدہ مجاہدت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
Jul ۰۵, ۲۰۲۰
مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
-
Jun ۱۳, ۲۰۲۰
فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی ٹولے کے جارحانہ اور غاصبانہ اقدامات کا جواب دیتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کی طرف آتش زا غبارے اور پتنگیں چھوڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
-
Jun ۰۳, ۲۰۲۰
درجنوں فلسطینیوں نے بیت المقدس کے مرکزی علاقے میں صیہونی فوجیوں کے تشدد آمیز رویے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ دوسری جانب قطر اور اردن نے غرب اردن کے الحاق کے فیصلے کی بابت صیہونی حکام کو سخت خبردار کیا ہے۔
-
May ۳۱, ۲۰۲۰
پاکستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی ایک گھناؤنا جرم ہے جس کی اسلام دشمن عناصر بالخصوص صہیونیزم کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس کا مقصد اسلامی فرقوں کے پیروکاروں کے درمیان افراتفری پیدا کرنا ہے اس لئے سب کو ہوشیار اور چوکس رہنا چاہئیے۔
-
May ۲۶, ۲۰۲۰
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جنوبی لبنان میں عوام اور تحریک مزاحمت کی کامیابی کی سالگرہ پر اس ملک کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔