• ایرانی جوانوں نے امریکی شکار کو آزاد کر دیا۔ ویڈیو

    ایرانی جوانوں نے امریکی شکار کو آزاد کر دیا۔ ویڈیو

    Sep ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۴

    چند روز قبل خلیج فارس میں سرگرداں امریکہ کی ریموٹ کنٹرول کشتیوں کو ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے جوانوں نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا جنہیں سکیورٹی خدشات کا جائزہ لینے کے بعد علاقائی کمانڈر کی صلاحدید کے مطابق چھوڑ دیا گیا۔ ان کشتیوں کا اپنے کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ امریکہ نے اس واقعے کو حسب معمول اپنے لئے کیش کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ ان تصاویر اور ویڈیوز کے باعث اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔

  • سیلاب بھی مجلس حسین (ع) کو نہ روک سکا۔ ویڈیو

    سیلاب بھی مجلس حسین (ع) کو نہ روک سکا۔ ویڈیو

    Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۸

    ان دنوں سوشل میڈیا پر جہاں پاکستان کے سیلاب کی ویڈیوز نے تہلکہ مچا رکھا ہے وہیں پر کچھ ایسی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جنہوں نے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایسی ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں سیلاب کے پانی میں ڈوبے عزادارانِ حسینی کو مجلس اور مصائب کربلا پر گریہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ جن کا سب کچھ سیلاب کی نذر ہو گیا اور انکی زندگی کے مال و اسباب میں کچھ نہ بچا، وہ بیٹھے قتیل کربلا حسین (ع) کی مظلومیت پر اشک بہا رہے ہیں۔ اللہ رے محبتِ حسین (ع)!!!

  • پاکستان میں خشکی میں 100 کلومیٹر وسیع جھیل بن گئی

    پاکستان میں خشکی میں 100 کلومیٹر وسیع جھیل بن گئی

    Sep ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۶

     ناسا نے اپنی سیٹلائٹ تصاویر کو دیکھ کر انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے سندھ کے علاقوں میں دریا کا بہاؤ کناروں سے باہر آگیا اور اس نے وسیع ہوتے ہوئے وقتی طور پر ایک ایسی جھیل کی شکل اختیار کرلی جو 100 کلومیٹر وسیع ہے۔

  • بصرہ سے روایتی اربعین مارچ کا آغاز ہو گیا۔ ویڈیو

    بصرہ سے روایتی اربعین مارچ کا آغاز ہو گیا۔ ویڈیو

    Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۷

    گزشتہ روز عراق کے شہر بصرہ سے بنی عامر قبیلے کے ہزاروں افراد نے اپنی قدیمی روایت کے تحت اربعین پیدل مارچ کا آغاز کر دیا جو چہلم کے موقع پر کربلائے معلیٰ پہنچیں گے۔

  • لیجیئے طالبان کی پریڈ بھی دیکھیئے!

    لیجیئے طالبان کی پریڈ بھی دیکھیئے!

    Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۹

    افغانستان سے امریکی فرار کی سالگرہ پر طالبان نے پریڈ کر کے ایک بار پھر افغان عوام کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ کے دوران انواع و اقسام کے غیر ملکی ہتھیاروں، فوجی گاڑیوں اور فوجی اور نیم فوجی دستوں کو اُس اسٹیج کے سامنے سے گزارا گیا جہاں طالبان حکومت کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ ایک قابل توجہ بات اس پریڈ کی یہ رہی کہ اس میں خودکش حملہ آوروں کا دستہ بھی شامل تھا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے پریڈ کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد افغانستان کی سابق قومی فوج کے اہلکاروں کی تھی۔

  • عراق کی تازہ صورتحال، ویڈیوز کی زبانی

    عراق کی تازہ صورتحال، ویڈیوز کی زبانی

    Aug ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۵۷

    عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے مقتدیٰ صدر کی تقریر کے بعد دارالحکومت بغداد اور ملک کے دیگر علاقوں سے کرفیو اٹھانے کی اطلاع دی ہے۔

  • رہبر انقلاب اسلامی کے ہاتھوں امام رضا علیہ السلام کی قبر اطہر کی غبار روبی۔ ویڈیو

    رہبر انقلاب اسلامی کے ہاتھوں امام رضا علیہ السلام کی قبر اطہر کی غبار روبی۔ ویڈیو

    Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۵

    فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی قبر مطہر سے غبار روبی کا روح پرور اور معنوی عمل رہبر انقلاب اسلامی اور دیگر معزز شخصیات کے ہاتھوں انجام پایا۔ 

  • صیہونی دھمکیوں پر صدر ایران کا ردعمل۔ ویڈیو

    صیہونی دھمکیوں پر صدر ایران کا ردعمل۔ ویڈیو

    Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۳

    صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے آج پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے مشورہ دیا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے سے پہلے وہ یہ دیکھ لیا کرے کہ جو کچھ وہ کہہ رہی ہے، کیا وہ موجودہ حقائق سے میل کھاتا ہے۔

  • عراق کے حالات بگڑے، سعودی چینل کی شیطنت برملا ہوگئی+ ویڈیوز

    عراق کے حالات بگڑے، سعودی چینل کی شیطنت برملا ہوگئی+ ویڈیوز

    Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۴

    صدر دھڑے کے حامی فسادیوں نے عراقی صدارتی محل پر حملہ کر دیا۔