-
صیہونی فوجیوں نے دس سالہ فلسطینی بچے کو گرفتار کیا۔ ویڈیو
Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۴مقبوضہ فلسطین سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں کو ایک دس سالہ بچے کو گرفتار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صیہونی حکومت میں نسل پرستانہ احساس اس طرح کوٹ کوٹ کر بھرا ہے کہ وہ تشدد، جارحیت، انتہا پسندی اور اپنے بہیمانہ رویے کے سامنے چھوٹے، بڑے، بوڑھے بچے، خاتون، بیمار، معذور، کسی کو نہیں پہچانتے اور سبھی فلسطینیوں کو مساوی طور پر اپنے نسل پرستانہ اور بہیمانہ اقدامات کا نشانہ بناتے ہیں۔
-
کیا صیہونی حکومت نئی جنگ کی تیاری کر رہی ہے؟+ ویڈیو
Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۹غاصب صیہونی حکومت نے شام کے مقبوضہ جولان کے پہاڑی علاقوں میں جنگی ساز و سامان کو منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
-
ایران نے کیا طاقت کا مظاہرہ، کی فوجی مشقیں
Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۲ایران کی مسلح افواج نے منگل کے روز سے سالانہ مدافعان آسمان ولایت ایئر ڈیفنس فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جس میں ایران کی بری فوج او سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئر ڈیفنس فورس کے مختلف یونٹ حصہ لے رہے ہیں۔
-
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے لمبی زبان کس کیڑے کی ہے؟
Oct ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۸سائنس کی دنیا میں نئی نوع کا کیڑا دریافت کیا گیا ہے جس کی زبان سب سے لمبی ہے۔
-
جو بوگے وہی کاٹو گے۔ پوسٹر
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۱ہمارے یہاں ایک معروف کہاوت ہے کہ ’جو بوگے وہی کاٹو گے‘ یہ درحقیقت محض ایک کہاوت نہیں بلکہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زبان مبارک سے نکلی وہ حقیقت ہے جس میں بشر کو خبردار کرتے ہوئے اُسے دعوت عمل دی جا رہی ہے اور متنبہ کیا جا رہا ہے کہ یاد رکھو! تمہیں دنیوی زندگی میں وہی ملے گا جس کے مقدمات تم نے خود اپنے عمل سے فراہم کئے ہوں گے اور آخرت میں بھی وہی حاصل ہوگا جو دنیا میں تم اپنے نیک یا برے عمل کی شکل میں بو چکے ہو گے۔
-
ایرانی آرٹسٹ کا افغان شہیدوں کو خراج عقیدت
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۱گزشتہ جمعے کو افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان کے دور حکومت کا سب سے بڑا دہشتگردانہ واقعہ پیش آیا جس میں ایک خودکش داعشی دہشتگرد نے نماز جمعہ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا کر کم ازکم ۱۰۰ شیعہ نمازیوں کو شہید اور ۲۰۰ کو زخمی کر دیا۔ ایران کے معروف آرٹسٹ حسن روح الامین نے ایک غمناک پینٹنگ بنا کر شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
روح کانپ جاتی ہے اس جنت میں! ۔ ویڈیو
Oct ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۶ہمالیہ کے دامن میں بکھرے ہوئے بے نظیر قدرتی نظارے،جنہیں دیکھ کر جہاں آنکھوں میں خمار اُتر آئے، وہیں دل بھی لرز جائے اور زبان بے ساختہ پکار اٹھے ’’سبحان اللہ’’۔ کورونا دور سے قبل ایک غیر ملکی سیاح کے کیمرے سے بنائی گئی ایک ویڈیو۔
-
بچوں کو خوش رکھنے کا ثواب۔ پوسٹر
Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۲نبی رحمت، ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: جو شخص بچوں کو خوش کرتا ہے، خدائے سبحان روز قیامت اُسے شاد و مسرور کرتا ہے۔ (کافی، ج۶، ص۴۹)
-
قندوز کے دہشتگردانہ حملے پر رہبر انقلاب اسلامی کا رد عمل، افغان حکام سے ایسے واقعات کی تکرار روکنے کا مطالبہ
Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۸رہبر انقلاب اسلامی نے جمعے کے روز افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مسجد پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں نمازیوں کی شہادت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا اور ساتھ ہی افغان حکومت سے اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے نیز اس طرح کے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے پر تاکید کی۔
-
واقعۂ قندوز پر آیت اللہ سیستانی کا رد عمل، افغان عوام سے قومی اتحاد کی اپیل، مسلمان ملکوں کے رویہ پر اظہار افسوس
Oct ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۶عراق میں شیعوں کے سب سے بڑے عالم دین و مرجع ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے بھی افغانستان کے صوبے قندوز میں جمعہ کے روز مسجد میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی اور اس ملک کے نہتے عوام کو اسلامی ملکوں اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔