-
نائیجیریا، عزاداری سید الشہدا کے نایاب مناظر
Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۴:۵۰نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری دنیا کے کسی خاص خطے سے مخصوص نہیں بلکہ یہ دنیا کے چپے چپے پر قابل مشاہدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی ذات والا صفات کسی خاص قوم و مذہب کی جاگیر نہیں بلکہ یہ عالم انسانیت کا ایک عدیم المثال بیش بہا سرمایہ ہے۔ نائیجیریا میں بھی مظلوم کربلا سے عقیدت رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ہر سال تمام تر خلوص اور جوش و ولولے کے ساتھ اپنے انوکھے اور منفرد انداز میں شہدائے کربلا کا غم مناتے ہیں۔
-
آل خلیفہ کا کوئی خوف نہیں، آل رسول (ص) کے لئے بحرینی عوام کی شاندار عزاداری
Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۰محرم کے ایام میں بحرینی عوام کی شاندار عزاداری کی تصاویر اور ویڈیو میڈیا اور سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں۔ آل سعود کی حلیف اسرائیل نواز آل خلیفہ حکومت کے تمام تر مظالم اور اسکی جانب سے لاحق سنگین خطرات بھی انہیں نواسۂ رسول، سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری سے نہیں روک پائے ہیں۔
-
طالبان سے خائف افغان فوجیوں نے پھر ایران میں آکر پناہ لی۔ ویڈیو
Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۸ایران کے ایک سرحدی شہر سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں افغان فوجیوں کے بکتربند اور دیگر جنگی گاڑیوں پر مشتمل ایک کاروان کو ایران کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ افغان فوجی طالبان کے محاصرے میں گھر گئے تھے جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز گمشاد سرحدی بازار کے راستے ایران کی سرحدوں کا رخ کیا۔
-
ایران میں عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کی جھلکیاں۔ ویڈیو
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۸آج محرم الحرام ۱۴۴۳ ہجری کے پہلے جمعے کو دنیا بھر کے ۴۵ ممالک میں سات ہزار سے زائد مقامات پر عالمی یوم علی اصغر منایا گیا۔ ایران بھر میں بھی اس دن کی خصوصی مجالس کا کورونا پروٹوکول کے ساتھ اہتمام ہوا جس میں دسیوں ہزار مائیں اپنے شیرخوار اور کمسن بچوں کے ہمراہ شریک ہوئیں اور انہوں نے ایک بار پھر مقصد حسینی کے تحت اپنے بچوں کی پرورش کرنے اور انہیں امام زمانہ (عج) کا سپاہی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
آل رسول (ص) سے آل خلیفہ کی دشمنی۔ ویڈیو
Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۴:۴۵ہر سال کی طرح اس بار بھی بحرین کی تاناشاہ آل خلیفہ حکومت نے خاندان رسالت سے اپنی دشمنی کو عیاں کرتے ہوئے محرم کی آمد پر مظلوم کربلا کے سوگ میں لگے پرچم، علم، بینر اور پوسٹر اکھاڑ کے پھینک دئے۔ ایسے حالات میں اسرائیل نواز موروثی نظام کی حامل آل خلیفہ حکومت نے ایک بار پھر آل نبی سے اپنی نفرت و کینہ کا اظہار کیا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں حریت پسند بلا تفریق مذہب و ملت نواسۂ رسول، مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری منانے میں مصروف ہیں۔ آل سعود نے بھی عزاداری پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
-
کربلا کے کمسن ترین شہید علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں عالمی اجتماع - رپورٹ + ٹیزر
Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۴آج ساری دنیا میں کربلا کے سب سے کمسن شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد منائی جارہی ہے۔
-
ویکسین کی فراہمی کو یقینی اور کورونا ٹیسٹ سہولت عام کی جائے، رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت
Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۷رہبر انقلاب اسلامی نے کورونا کے خلاف جنگ کو ملک کی فوری اور اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
-
سعودی مظالم کا یمنی فوج نے دیا دندان شکن جواب، شدید حملے سے واچ ٹاور تباہ+ ویڈیو
Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۷سعودی عرب کے اندر یمنی فوج اور رضاکار فورس کے شدید حملے جاری ہیں۔
-
برطانوی عوام کو بی بی سی کی حقیقت سمجھ میں آ گئی، دفتر پر حملہ بول دیا+ ویڈیو
Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۴برطانوی حکومت کی پالیسی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں نے بی بی سی کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
-
آسٹریلوی سائنسدانوں کا کمال، دیوقامت ڈائناسور کے فوسلز دریافت
Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۱:۴۲آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ڈائناسور کے زمانے سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے پرندے کے رکازات (فوسلز) دریافت کیے ہیں جس کے دانت نوکیلے تھے اور سر بہت بڑا تھا جبکہ وہ اپنے پروں کو 23 فٹ تک پھیلا سکتا تھا۔