-
صیہونی حکومت کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ+ ویڈیو
Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۶صیہونی حکومت کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔
-
غذاؤں میں گوشت کو ترجیح دیں اور فائدے دیکھیں!!!
Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۳ایک نئی طبی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غذا میں گوشت کی جگہ صرف سبزیوں کو ترجیح دینے والے افراد میں ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
-
ٹرمپ کے آخری دن شروع ہوئے! ۔ کارٹون
Nov ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۳امریکہ کے متکبر اور عقل و منطق سے عاری صدر ٹرمپ نے اپنے ملک کو اندرونی اور بین الاقوامی سطح پر اتنا نقصان پہونچایا کہ عوام نے انہیں دوبارہ صدارت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ نوبت یہ آگئی ہے کہ کسی زمانے میں سوپر پاور سمجھا جانے والا امریکہ اس قدر ناتواں اور ضعیف ہو چکا ہے کہ اب دنیا میں سوائے چند ایک رجعت پسند عرب اور بعض انگشت شمار ممالک کے، کوئی بھی امریکہ کی مخالفت کرنے میں نہیں ہچکچاتا۔ اپنی طاقت و ثروت پر نازاں ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت انتخابات میں شکست کھانے کے بعد وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری دن گن رہے ہیں۔
-
سعودی آئل کمپنی آرامکو پر یمن کا ایک اور حملہ
Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۱یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کے مطابق سعودی آئل کمپنی آرامکو پر قدس 2 میزائل سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کی قطار لگ گئی۔
-
غاصبوں کی فوجی مہارت!
Nov ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۳حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں خطے کی پیشرفتہ فوجی طاقت کی دعویدار غاصب صیہونی فوج کی مہارت کو پرکھا جا سکتا ہے۔ پیش نظر ویڈیو میں صیہونیوں کے لئے مایۂ ناز سمجھا جانے والا میرکاوا ٹینک ہے جو ذرا سی چوک سے سرنگوں ہو گیا۔
-
یمن کے قاتل کو پہچانو! ۔ پوسٹر
Nov ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۴یمن میں بظاہر سعودی عرب کی سرکردگی میں جاری جنگ کے پس پردہ صیہونی لابی کارفرما ہے اور وہ امریکہ فرانس اور برطانیہ کی شکل میں ہمہ جہت تعاون کر رہی ہے ۔رپورٹس کے مطابق رجعت پسند عرب ممالک کے علاوہ امریکہ، فرانس اور اسرائیل فضائی حملوں میں اہم کردار رکھتے ہیں۔ اسکے علاوہ جارح ممالک بالخصوص غاصب صیہونی ٹولے نے بھی یمن کے مختلف علاقوں منجملہ سقطریٰ جزیرے میں اپنے پنچے گاڑنا شروع کر دئے ہیں۔
-
صیہونی وزیر اعظم کے مخالفین کی سرکوبی
Nov ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۸حالیہ مہینوں میں کورونا کی محدودیتوں کے باوجود غاصب صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کورونا کے حوالے سے نتن یاہو کی بد انتظامی، معاشی بد حالی اور وزیر اعظم اور انکی اہلیہ کی بد عنوانیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ صیہونی مظاہرین نے نتن یاہو کو خطرناک وائرس قرار دے کر انکے خاتمے پر زور دیا ہے۔
-
سعودی عرب کے القصیم علاقے میں ٹڈیوں کا قہر+ ویڈیو
Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۳:۳۹سعودی عرب میں جہاں ٹڈیوں نے القصیم شہر پر حملہ کر دیا ہے وہیں سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے سعودی معاشرے کی غریبی کو برملا کرنے کے لئے " اے اللہ مدد کر" کا ہیش ٹیگ جاری کیا اور شاہ سلمان اور ان کے بیٹے محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔
-
کم عمر بچوں کو اینٹی بائیوٹک دوائیں دینے سے پرہیز کریں!!!
Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۲:۳۲ایک نئی طبی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے کم عمر بچوں میں متعدد بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
-
ایرانی ماہرین دفاع کا شاہکار، شہید رودکی جنگی بیڑا
Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۶گزشتہ روز جدید ترین ٹکنالوجی اور اسلحوں سے لیس ایرانی ماہرینِ دفاع کا تیار کردہ جنگی بیڑا ’شہید رودکی‘ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری یونٹ کے سپرد کر دیا گیا۔ یہ جنگی بیڑا سرزمین ایران کے دفاع کے لئے ملکی سرحدوں سے دور ہونے والے مختلف آپریشنز کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ سپاہ کی بحری یونٹ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کا کہنا ہے ہر قسم کا ہتھیار یا میزائل جو قابل تصور ہے، وہ اس جنگی بیڑے پر موجود ہے۔