-
شام، دہشت گردوں کی مدد اور اسرائیلی بمباری+ ویڈیو
Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۳:۵۲شام میں صیہونی حکومت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی مدد کی بات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
-
مچھلی کے تیل کے کیپسول امراض قلب سے نہیں بچا سکتے
Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۳:۰۸ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مچھلی کے تیل کے کیپسول امراض قلب سے نہیں بچا سکتے۔
-
ماسک نہ لگانے پر ٹوک دیتا ہے جاپانی روبوٹ ۔ ویڈیو
Nov ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۲جاپان نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو دکانوں اور شاپنگ مالز میں آنے والے خریداروں کو کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر ٹوکتا بھی ہے اور انکو درکار رہنمائی کے لئے انکی مدد بھی کرتا ہے۔
-
مقبوضہ فلسطین میں دھماکہ، دو ہلاک
Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۱صیہونیوں کے زیرکنٹرول فلسطین کے جنوبی علاقے میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ صیہونیوں کا دعوا ہے کہ یہ دھماکہ گیس سیلینڈر کے پھٹنے کے سبب ہوا۔ یہ دھماکہ دھاتوں کے ایک کارخانے میں ہوا۔
-
ترکی کی ایک تاریخی مسجد آگ کی نذر ہو گئی
Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۴ترکی کے شہر استنبول کے اسکدار علاقے میں تین سو پچاس سالہ ایک تاریخی مسجد وانیکوی آگ کی نذر ہو گئی۔ یہ مسجد ۱۶۷۰ عیسوی میں وانی محمد افندی کے ہاتھوں تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد کے دھانچے میں بڑی مقدار میں استعمال شدہ لکڑیاں سبب بنیں کہ آگ پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔ اب تک اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی ہے۔
-
امریکہ میں خانہ جنگی کی سی کیفیت، ٹرمپ کے حامی و مخالف آمنے سامنے۔ ویڈیوز
Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۱امریکہ کے مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے مابین سخت ٹکراؤ جاری ہے اور ان جھڑپوں میں اب تک سیکڑوں افراد زخمی یا گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ موصولہ رپورٹس روز بروز حالات کے مزید بگڑنے کی حکایت کرتی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حامیوں کے ذریعے سڑکوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر کے مسند صدارت پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
-
ٹرمپ کے انتہا پسند حامیوں کے مظاہرے+ ویڈیوز
Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۳:۱۷امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ کے شدت پسند حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے۔
-
کورونا کو شکست دینا، اس بیماری کا خاتمہ نہیں: تحقیق
Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۳:۱۶ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کوویڈ- 19 کو شکست دینا اس بیماری کا اختتام نہیں ہے۔
-
آرمینیا کے قبضے سے آزاد ہوئے شہر شوشا میں اذان و نماز
Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۹قرہ باغ کے شہر شوشا میں آذربائیجان کے فوجی جوان کی اذان اور نماز جماعت کی ویڈیو نے سوشل میڈيا پر دھوم مچا دی۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین قرہ باغ میں جنگ بندی کے بعد شوشا شہر کی تاریخی مسجد گوهر آقا یوخاری میں فوجی جوان کی اذان سے شہر کی فضا گونج اٹھی۔ شوشا شہر میں 28 برس بعد مسجد میں اذان کی آواز سنائی دی، جس کے بعد آذربائیجان کے شیعہ سنی فوجیوں نے مل کر وہاں باجماعت نماز ادا کی۔ شوشا شہر 8 مئی 1992 سے آرمینیا کے قبضے میں تھا جو اس سال 8 نومبر کو آزاد ہوا۔
-
ہار گیا قاتل! ۔ پوسٹر
Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۵قدرت و طاقت کے نشے میں چور دہشتگرد امریکی صدر نے رواں سال کے ابتدائی ایام میں ایک ایسا قدم اٹھایا جس کے بعد زوال کی جانب اسکے تیز رفتار سفر کا آغاز ہو گیا۔ ۳ جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگرد تکفیری ٹولے داعش کا سر کچلنے والے استقامتی محاذ کے عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں شہید کروا دیا۔ خود امریکی وزیر خارجہ پومپئو کے اعتراف کے مطابق ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم براہ راست خود ٹرمپ نے دیا تھا۔