-
ٹرمپ کے حامی دعا میں جُٹے!
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۴حال ہی میں ایسی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آئی جو اس بات کی حکایت کرتی ہیں کہ امریکہ کے موجودہ صدر اور صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ناامید ہو رہے انکے حامی انکی کامیابی کے لئے دعائیں کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ عجیب بات یہ کہ اس قسم کی تصاویر ہندوستان سے بھی موصول ہوئی ہیں جن میں انتہا پسند ہندوؤں کو انکی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
شہری جنگ کا منظر پیش کرتی امریکی سڑکیں
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۸امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد مظاہروں اور اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاٹل سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں ٹرمپ حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے دھاوا بولا اور آنسو گیس کے گولے اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔ متعدد مظاہرین گرفتار بھی کر لئے گئے۔
-
امریکا، ٹرمپ کی شکست کے ساتھ ہی فسادات پھوٹ پڑے+ ویڈیوز
Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۴ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ شکست، ان کے حامیوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے امریکا کے مختلف شہروں میں فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔
-
کورونا سے حاملہ خواتین میں پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۳:۰۰امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوویڈ- 19 کی شکار حاملہ خواتین میں سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
-
دشمن کی نیند حرام کرنے والے مناظر
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۸ایران کی سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی فورس نے دفاعی شعبے میں اپنی ترقی و پیشرفت کا سفر جاری رکھتے ہوئے ملکی سائنسدانوں اور ماہرین کی مدد سے تیار کردہ جدید ترین خودکار اسمارٹ میزائل لانچنگ سسٹم کی رونمائی کی ہے۔
-
ایران کے سفیر کا یمن میں شاندار استقبال
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۹ایران کے سفیر حسن ایرلو نے بدھ کے روز اپنے سفارتی کاغذات یمن کے سب سے بڑے سیاسی ادارے یعنی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی مشاط کو سونپ دیے۔ اس موقع پر یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کا یمن کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔
-
تم انقلاب کو نہیں روک سکتے، امریکی مظاہرین کا نعرہ: ویڈیو
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۴امریکہ کے مختلف شہروں منجملہ واشنگٹن اور نیویارک میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ شب بھی ہزاروں امریکیوں نے نیویارک شہر کی سڑکوں پر نکل کر تشدد، عدم مساوات اور نسل پرستی پر مبنی حکومت کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ ’’تم انقلاب کو نہیں روک سکتے‘‘۔ پولیس نے بعض پُر امن مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔
-
آخر الزماں کے سخت امتحانات سے مت گھبراؤ! ۔ حدیث
Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۴رسول رحمت، ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایک نہایت معنیٰ دار حقیقت کی جانب امت اسلامیہ کو متوجہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: آخرالزماں میں پیش آنے والے سخت امتحانات سے مت گھبراؤ، کیوں کہ وہ منافقین کی رسوائی اور انکی نابودی کا باعث ہیں۔ (کنز العمال، ح3117)
-
فوجی بکتربند گاڑیاں امریکی سڑکوں پر تعینات
Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۰امریکہ میں صدارتی انتخابات کے دوران ملکی سطح پر بننے والے تشویشناک ماحول اور اسکے بعد امریکی ذرائع ابلاغ اور ماہرین کا فسادات اور بلوا پھوٹ پڑنے کی بابت انتباہ سبب بنا ہے کہ سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو جائیں۔ حکام نے ملک میں سماجی امن و امان کو درپیش سنگین خطرات کے پیش نظر سول سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ فوجیوں کو بھی شہروں میں تعینات کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
وائٹ ہاؤس کے اطراف میں جھڑپیں شروع
Nov ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۵:۵۹امریکی ایوان صدر وائٹ ہاوس کو لاحق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر لوہے کی فینس سے گھیر دیا گیا۔ مبصرین اور امریکی ذرائع ابلاغ کئی بار یہ انتباہ دے چکے ہیں کہ امریکہ میں جاری صدارتی انتخابات کے بعد ملک میں بلوے کی آگ پھوٹ پڑ سکتی ہے۔ گزشتہ شب وائٹ ہاؤس کے اطراف میں ٹرمپ کے حامی اور مخالفین کے مابین جھڑپیں موصول ہوئی ہیں۔