پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ ختم
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ مکمل ہوگئی۔
سحرنیوز/پاکستان: اطلاعات کے مطابق مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے مقررہ وقت تک جاری رہی، تاہم اس میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا۔
دوسری جانب مہاجرین کی 12 نشستوں کےلیے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم کردیا گیا۔
مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ خراب موسم کی وجہ سے مظفرآباد حلقہ ایل اے 27 میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ملتوی کر دی گئی جبکہ حیدرآباد میں بارش اور لوڈشیڈنگ سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔
ادھر گوجرانوالہ میں نکاسی آب کا کام جاری ہے، ڈی جی خان اور سرگودھا میں ایک ایک خاتون ووٹر کے لیے خصوصی پولنگ بوتھ قائم کیے گئے جبکہ سیالکوٹ میں خصوصی افراد بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel