• ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کا شکار ہوا

    ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کا شکار ہوا

    Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۶

    عالمی ذرائع ابلاغ نے ایک دلخراش ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک سیاہ فام امریکی شہری کو (ظاہراً پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد) جان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح ہے کہ پولیس کے ذریعے گرفتار ہو جانے کے بعد اس کی حالت ٹھیک نہیں اور آپس پاس کھڑے لوگ اسکی مدد کے لئے چیخ چلا رہے ہیں، مگر امریکی پولیس نے نہ تو اُس سیاہ فام نوجوان کو چھوڑا اور نہ کسی کو اُس کی مدد کرنے کے لئے آگے آنے دیا اور نتیجتاً وہ انکی نگاہوں کے سامنے جان دے بیٹھا۔

  • جب غاصب و غدار معاہدے کے فریق ہوں تو امن کیونکر ممکن ہے؟! ۔ کارٹون

    جب غاصب و غدار معاہدے کے فریق ہوں تو امن کیونکر ممکن ہے؟! ۔ کارٹون

    Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۲

    گزشتہ ہفتے جس وقت قبلۂ اول کے غاصب صیہونی ٹولے کا طیارہ، قبلۂ اول کے غدار امارات کے یہاں اترا تو اُس پر لکھے ہوئے لفظ ’’peace‘‘ کو دیکھ کر دنیا والوں کو ہنسی آ گئی۔ تاریخ گواہ ہے کہ ’’صیہونیت اور امن و صلح‘‘، یہ ایسے متضاد مفاہیم ہیں جو کبھی جمع نہیں ہو سکتے اور یہ وہی حقیقت ہے جسے اقتدار و ثروت کے بھوکے رجعت پسند عرب قبیلے سمجھنے سے قاصر ہیں۔

  • امریکہ ہو یا یورپ، سرشت ایک ہی ہے!

    امریکہ ہو یا یورپ، سرشت ایک ہی ہے!

    Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۷

    حقوق نسواں اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار مغربی و یورپی ممالک کی حقیقت بتاتی ہوئیں ویڈیوز آئے دن سامنے آتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو جرمنی سے سامنے آئی ہے جس میں تین سے چار ہٹے کٹے پولیس والے ایک نہتی خاتون کو گرفتار کرنے کے لئے اسے غیر معمولی تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے چنگل میں پھنسی خاتون کے بس میں چیخنے کے سوا کچھ نہیں مگر اُس کی بھی اسےگھونسوں کی شکل میں قیمت چکانی پڑی۔

  • فرانس میں اسلامی مقدسات کی توہین کے خلاف پاکستان میں مظاہرہ، لوگوں کا سیلاب

    فرانس میں اسلامی مقدسات کی توہین کے خلاف پاکستان میں مظاہرہ، لوگوں کا سیلاب

    Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۵

    فرانس کے ایک جریدے میں آنحضرت صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم کی اہانت کے خلاف پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑک پر نکل کر احتجاج کیا۔

  • ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کا کرارا جواب دیا جائے گا+ ویڈیو

    ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کا کرارا جواب دیا جائے گا+ ویڈیو

    Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۱:۳۷

    امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کا مقصد، ایران کے خلاف سیکورٹی اور فوجی اتحاد بنانا ہے۔

  • نسل پرستی کی آگ میں جل رہا ہے آمریکا+ ویڈیو

    نسل پرستی کی آگ میں جل رہا ہے آمریکا+ ویڈیو

    Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۱:۲۷

    امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں پولیس کے تشدد اور نسل پرستی کے خلاف مسلسل احتجاج سو دن زیادہ وقت سے جاری ہیں اور سیکڑوں افراد ریلیاں نکال  رہے ہیں اور مارچ کر رہے ہیں۔

  • بحرین، عزاداری پر پابندی، پوجا پاٹھ آزاد

    بحرین، عزاداری پر پابندی، پوجا پاٹھ آزاد

    Sep ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۱

    بحرینی شہزادے ناصر بن حمد آل خلیفہ نے روز عاشور کے ٹھیک اگلے دن ایسے عالم میں ہندوؤں کے ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کی کہ کورونا کے بہانے ملک میں فرزند رسول، مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بحرینی شہزادہ کورونا سے متعلق طبی ضابطوں کا خیال رکھے بغیر اظہار مسرت و شادمانی کرتے ہوئے،اس پروگرام میں شریک ہوا ہے اور عجیب بات یہ کہ ہندوؤں کے اس مذہبی جشن کا اہتمام خود اسی کے محل میں کیا گیا۔۔

  • ٹرمپ کی حمایت مہنگی پڑی ۔ ویڈیو

    ٹرمپ کی حمایت مہنگی پڑی ۔ ویڈیو

    Sep ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۶

    گزشتہ روز امریکی ریاست تگزاس کی جھیل میں ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تحت انکے حمایتیوں نے بوٹ ریلی نکالی جس کے دوران پانی کی شدید موجیں کئی کشتیوں کو لے ڈوبیں۔

  • آغاز ہی انجام کا پتہ دیتا ہے!

    آغاز ہی انجام کا پتہ دیتا ہے!

    Sep ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۲

    جس وقت قبلۂ اول بیت المقدس کے غاصب کا پہلا طیارہ، قبلۂ اول کے غدار امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں اترا اور صیہونی و امریکی وفد میڈیا سے روبرو ہونے کے لئے کھڑا ہوا تو ڈائس پر رکھا ہوا مائک اسٹینڈ پر نہ ٹھہر سکا اور کئی بار لڑھک کر گر پڑا اور اس کو اسٹینڈ کے ساتھ کھڑا رکھنے کی اماراتی کوشش ناکام رہی۔ یہ وہی موقع تھا جو ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسی آغاز سے عرب اسرائیل دوستی کے مستقبل اور اسکے انجام کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

  • صیہونی وزیر اعظم کے خلاف اعتراضات جاری، مظاہرین گرفتار ۔ ویڈیو

    صیہونی وزیر اعظم کے خلاف اعتراضات جاری، مظاہرین گرفتار ۔ ویڈیو

    Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۱

    مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے ہفتے کی شب نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم جو ان دنوں رجعت پسند عرب حکومتوں کو اپنا ہمنوا بنانے میں لگے ہیں، خود ان کے خلاف تل ابیب میں گزشتہ دو ماہ سے مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین مختلف جرائم میں ملوث نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہر ہفتے ہونے والے مظاہروں میں شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔