-
امریکہ میں پر امن مظاہرین کی سرکوبی و گرفتاری کا سلسلہ جاری
Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۶امریکہ میں گزشتہ تین ماہ سے نسل پرستی، پولیس کے بہیمانہ تشدد اور عدم مساوات کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اب تک مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد زخمی اور گرفتار کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
-
عطرِ خانۂ خدا ۔ ویڈیو
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۸خانہ کعبہ کو ہر روز خاص قیمتی اور نفیس عطر کے ذریعے سے معطر کیا جاتا ہے۔
-
برطانیہ، ایک صنعتی مرکز دھماکوں کے بعد نذر آتش
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۱برطانیہ میں روچیسٹر کے قریب کینٹ علاقے میں ایک صنعتی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کی کاروائی کے دوران متعدد دھماکے بھی ہوئے جو اتنے شدید تھے کہ آس پاس کے مکانات ہل کر رہ گئے۔ دھماکوں اور آتش زدگی کے بعد علاقے میں مشروم نما بادل فضا میں بلند ہوا۔ موصولہ خبروں کے مطابق اب تک قرب و جوار کے دوسو سے زائد مکیں، اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح قریب چار بجے پیش آیا۔
-
روس کے اعلیٰ عہدے داروں کو کورونا ویکسین دے دیا گیا
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۰روس نے اندرون ملک تیار ہونے والا کورونا ویکسین، ملک کے اعلیٰ عہدے داروں منجملہ وزیر دفاع اور ماسکو کے میئر کو انجیکٹ کر دیا ہے۔ اس ویڈیو میں روسی وزیر دفاع سرگئی شایگو کو کورونا ویکسین لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ روسی حکام نے یہ ویکسین رضاکارانہ طور پر حاصل کیا ہے۔
-
نیشنل گارڈ کے دستے تعینات پھر بھی حالات قابو میں نہیں+ ویڈیو
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۶امریکی شہر پورٹ لینڈ میں نسلی امتیاز اور سیاہ فاموں کے قتل عام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
بھنگ بانٹتے صیہونی ڈرون+ ویڈیو
Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۳:۲۳صیہونی حکومت کی نئی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ صیہونی حکومت ڈرون طیارے کے ذریعے بھنگ تقیسم کر رہی ہے۔
-
فلسطینی گردن پر صیہونی گھٹنہ، عرب غداری پر اترے، دنیا خاموش
Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۱نسل پرست امریکی پولیس کا طریقۂ کار مقبوضہ فلسطین میں عرصۂ دراز سے رائج ہے اور اب تک صیہونی نسل پرست اپنے گھٹنوں سے سیکڑوں فلسطینیوں کی گردنیں دبا چکے ہیں مگر دوسری جانب عرب ممالک ہیں جو قبلۂ اول کے غاصب، صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کی استواری کے معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کو تیار ہیں۔
-
معذوروں کو بھی نہیں چھوڑتی امریکی پولیس
Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۱نسل پرستی، عدم مساوات اور پولیس کے بہیمانہ رویے کے خلاف تین مہینے سے امریکہ میں جاری مظاہروں کے دوران آئے دن امریکی پولیس کا غیر انسانی چہرہ مزید آشکار ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں نسل پرست امریکی پولیس والوں نے پر امن طریقے سے مظاہرے میں شریک وھیل چیئر پر بیٹھے ایک معذور شخص کو گرفتار کر لیا۔ امریکی صدر مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا غنڈہ اور بلوائی کہہ کر انکی توہین کرنے کے ساتھ ساتھ انکی سرکوبی کا حکم جاری کر چکے ہیں۔
-
ایرانی فوج کی مزید کامیابیاں؛ دو اہم نایاب سسٹم تیار
Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۸ایرانی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے عماد اور کاشف نننانوے نامی دو اہم ریڈار سسٹم تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن کی بدھ کو فوجی کمانڈر بریگیڈیر علی رضا صباحی فرد کی موجودگی میں رونمائی کی گئی۔
-
سعودی نمکخواروں کے سامنے یمنی مجاہد کی دلیرانہ رجزخوانی
Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۲سلام ہو اس یمنی شجاعت و بہادری پر جسے آل سعود کا خوف مغلوب نہ کر سکا۔ اس ویڈیو میں بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ جارح آل سعود اور اسکے نمکخواروں کے خلاف بر سر پیکار ایک یمنی مجاہد اسیر ہو جانے کے بعد بھی تمام تر شجاعت، بہادری اور دیدہ دلیری کے ساتھ سعودی آلۂ کاروں کے سامنے رجزخوانی کر رہا ہے۔ سلام ہو اس آہنی جذبے اور فولادی ارادے پر، شک نہیں کہ خدا نے ایسی ہی قوم کو کامیابی کی نوید سنائی ہے جو اپنی جان کی پروا کئے بغیر اپنی انسانی و اسلامی اقدار پر ڈٹے رہتے ہوئے عالمی سامراج کا مقابلہ کرتی ہے۔