ہندوستان: بہار میں بانکی پور ضمنی الیکشن میں پرشانت کشور جیت گئے۔
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i454688-ہندوستان_بہار_میں_بانکی_پور_ضمنی_الیکشن_میں_پرشانت_کشور_جیت_گئے
ہندوستان کی ریاست بہار کی بانکی پور نشست پر ہونے والے ضمنی الکیشن میں جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
(last modified 2026-08-03T14:32:23+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بہار میں بانکی پور ضمنی الیکشن میں پرشانت کشور جیت گئے۔

ہندوستان کی ریاست بہار کی بانکی پور نشست پر ہونے والے ضمنی الکیشن میں جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے بہار کا بانکی پور الیکشن جیت لیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار نیرج کمار سنہا کو کراری شکست دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پرشانت کشور نے 19324 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ پرشانت کشور کو 63946 ووٹ حاصل ہوئے اور ان کے حریف بی جے پی امیدوار نیرج کمار سنہا نے 44700 ووٹ حاصل کئے۔ راشٹریہ جنتا دل کی امیدوار ریکھا کماری تیسرے نمبر رہیں۔

لمبے عرصے سے اس سیٹ پر بی جے پی کا تسلط رہا ہے لیکن اس الیکشن میں بی جے پی کو زور جھٹکا لگا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel