-
ہندوستان میں مسلم مخالف سرگرمیاں تیز ۔ پوسٹر
Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۲گزشتہ دنوں ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم ہوا جو بعد میں فرقہ وارانہ فسادات کی شکل اختیار کر گیا۔اس تصادمں میں 48 افراد مارے گئے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی اور گرفتار ہوئے ۔ ان فسادات میں ہندو انتہا پسندوں نے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلمانوں کے مکانات، تجارتی مراکز اور مساجد کو نقصان پہنچایا اور مسلم آبادی والے علاقوں میں پٹرول بم استعمال کئے۔
-
کورونا سے بچنے کا آسان راستہ ۔ پوسٹر
Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۹کورونا وائرس سے بچنے کا آسان راستہ یہ ہے کہ اپنے ہی گھر کو ایک محفوظ بناہگاہ سمجھا جائے اور بلا ضرورت گھر کے محفوظ حصار سے باہر نہ نکلا جائے۔ اگر ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلنا ہی ہے تو احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے اور آلودگی سے مشکوک اپنے ہاتھوں کو اپنے چہرے سے دور رکھا جائے اور گھر واپسی پر سب سے پہلے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے صابون لگا کر دھو لیا جائے۔
-
حضرت زینب کبریٰؑ کا تحریکِ عاشورا میں کردار !
Mar ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۵:۰۱15 رجب شہادت حضرت زینب کبری سلام الله علیھا کی مناسبت پرسحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اور قارئین کرام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
-
اعتکاف سے محروم رہ جانے والوں کے لئے رہبر انقلاب کی نصیحت
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۲ایران؛ اعتکاف کی مرکزی کمیٹی نے رہبر انقلاب اسلامی کو ایک مراسلہ ارسال کر کے ان سے اعتکاف سے محروم ہو جانے والوں کے لئے کچھ ہدایت و نصیحت کی درخواست کی ہے۔
-
شہید، جو یتیموں کا باپ تھا ۔ پوسٹر
Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۳شہید قاسم سلیمانی جہاں بہت سی خوبیوں کے مالک تھے، وہیں پر وہ شہدا کے بچوں سے بھی خاص لگاؤ رکھتے تھے اور خود شہدا کے فرزند بھی ان کے اندر اپنے باپ کی تصویر کو محسوس کیا کرتے تھے۔ بڑا ہو یا چھوٹا، اپنا ہو یا پرایا، بچہ ہو یا سن رسیدہ، سبھی کے دلوں میں شہید قاسم سلیمانی گھر کئے ہوئے تھے۔ گزشتہ روز یوم پدر کے موقع پر انکی غیر حاضری نے بہت سے دلوں کو تڑپایا۔
-
نبی خدا کی مدح و ثنا، کتاب خدا کی زبانی ۔ ویڈیو
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۹ایک افریقی نژاد قاری قرآن کریم نے سرور کائنات، ختم المرسلین رحمت للعالمین حضرت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں نازل ہونے والے سورۂ مبارکۂ ضحیٰ کی روح پرور تلاوت کر کے سامعین کو خوب محذوذ کیا۔
-
علی (ع) آگئے، مبارک ہو!
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۸ہجرت سے ۲۳ سال قبل ۱۳ رجب المرجب کو نگین امامت و ولایت، مولیٰ الموحدین، امیر المومنین،وصی حضرت مصطفیٰ (ص)، امام علی المرتضیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت خانۂ کعبہ میں ہوئی۔
-
ولادت با سعادت امیرالمومنین امام المتقین مبارک !
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۷ولادت با سعادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت پر سحرعالمی نیٹ ورک کی جانب سے ہم اپنے تمام ناظرین ، سامعین اور قارئین کرام کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔
-
کیا بحرانوں کے بادشاہ کا وقت قریب ہے؟! ۔ کارٹون
Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۶آجکل میڈیا میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت کو لے کر متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔ مگر سعودی عرب میں جو ایک بار پھر سعودی شہزادوں کی دھر پکڑ کا سلسلہ شروع ہوا ہے، وہ اس بات کی علامت ہے کہ اس وقت سعودی عرب میں حالات معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہے۔ ظاہراً قبیلۂ آل سعود کے شہزادے بن سلمان نے مسند بادشاہت کے حصول کے لئے اپنی جارحانہ جد وجہد شروع کر دی ہے جس کے تحت ممکنہ خطرہ تصور کئے جانے والے کئی شہزادوں پر غداری کا الزام لگا کے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔
-
سب ایک ہی نسل کے ہیں! ۔ کارٹون
Mar ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۶جہاد اسلامی اور حماس جیسی فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست میں ہونے والے انتخابات سے فلسطین کے تئیں صیہونی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، جو بھی صیہونی ٹولے کی لگام اپنے ہاتھ میں لے گا، وہ وہی کرے گا جو اسکے اسلاف نے کیا ہے۔