ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستان کے نئے سفیر کے درمیان ملاقات
Aug ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
تہران میں پاکستان کے نئے سفیر نے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستان کے نئے سفیر عمران احمد صدیقی نے بدھ 5 اگست کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔
پاکستانی سفیر نے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے روابط میں زیادہ سے زیادہ توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی وزارت داخلہ میں ہونے والیاس ملاقات میں پاکستان کے نئے سفیر عمران احمد صدیقی نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ دونوں ملکوں کے باہمی روابط کے فروغ میں ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس