-
عاجز ترین انسان کون ہے؟
Dec ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۳:۱۹حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام نے فرمایا:
-
افریقہ کا بت شکن! ۔ تصاویر
Dec ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۵:۲۱ایران/مشہد مقدس؛ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ’’ابراہیمِ افریقہ‘‘ کے زیر عنوان یہ تقریب فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کے امام خمینی ہال میں منعقد ہوئی جس میں آیت اللہ زکزکی سے عقیدت رکھنے والے ہزاروں زائرین کرام موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ زکزکی کو نائیجیریا کی فوج نے عرصۂ دراز سے جیل میں قید کر رکھا ہے جہاں آپ کی جسمانی صورتحال بہت ابتر بتائی جا رہی ہے۔
-
فرعونی پرچم ۔ پوسٹر
Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۵آج ایشیا ،یورپ اور امریکہ میں جو پرچم اسلامی انقلاب کے بالمقابل بلند ہو رہا ہے، یہ وہی پرچم ہے جو ماضی میں ابراہیم (ع)، موسیٰ (ع) اور عیسیٰ (ع) کے مقابلے میں بلند ہوا تھا۔پرچم اٹھانے والے مٹ گئے مگر آج ابراہیم (ع)، موسیٰ (ع) اور عیسیٰ (ع) باقی ہیں۔ ان کی بقا کا راز بھی وہی ہے جو خدا نے جناب موسیٰ (ع) سے فرمایا ہے: لَا تَخَافَا إِنَّنِي مَعَكُمَا أَسْمَعُ وَأَرَىٰ؛یعنی خوف و ہراس کا شکار مت ہو، غلط اندازے تمہارے دماغ میں نہ آئیں کیوں کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔ (رہبر انقلاب اسلامی/ 26.02.2019)
-
ریت کی زبان میں شہدا کو خراج عقیدت ۔ ویڈیو
Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۵ایران، دارالحکومت تہران میں شہیدوں کے اہل خانہ کے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب میں ایران کی معروف سینڈ آرٹسٹ فاطمہ عبادی نے ریت کے ذروں سے شہیدوں اور انکے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
شجاعت کا تمغہ ۔ پوسٹر
Dec ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۰آپ نوجوانوں کو زندگی میں شجاعت و بہادری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، اعتماد نفس کے ساتھ قدم بڑھانا چاہئے۔یہ شجاعت اور اعتماد نفس پروردگار سے رابطے کے نتیجے میں حاصل ہوتے ہیں۔ (رہبر انقلاب اسلامی/ 13.012.2016)
-
گھر اجڑنے پر یوں ہوتی ہے تکلیف! ۔ ویڈیو
Dec ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۵:۳۱مقبوضہ فلسطین میں مظلوم اور بے یار و مددگار فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بیت المقدس کے مشرق میں بسی العیساویہ بستی میں ایک اور فلسطینی مکان کو صیہونی دہشتگردوں نے مسمار کر دیا۔ افسوس کہ گھر کے مکینوں کے پاس سوائے آہ و فغان اور صبر و ضبط کے اور کوئی چارہ نہیں تھا۔
-
نوجوانوں،نماز کو غنیمت سمجھو! ۔ پوسٹر
Dec ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۴خداوند عالم کی عظیم ترین نعمتوں میں سے ایک نماز ہے۔ایک بڑا اور اہم موقع ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔پیغمبر اسلام (ص) فرماتے ہیں کہ نماز پانی کے اُس چشمے کی مانند ہے جو تمہارے دروازے پر بہتا ہو اور تم اُس میں روزانہ پانچ مرتبہ خود کو دھو کر صاف کرتے ہو۔ اس طہارت و پاکیزگی سے نوجوانوں کی زندگی میں ایسے اثرات نمایاں ہوتے ہیں جو کبھی زائل نہیں ہوتے۔ (رہبر انقلاب اسلامی/ 13.12.2016)
-
امانت کو ادا کرو! ۔ پوسٹر
Dec ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۶دین اسلام میں کچھ اقدار ایسی ہیں جن سے چشم پوشی کی اجازت کسی صورت میں نہیں ہے۔انہی اقدار میں سے ایک امانتداری ہے۔ اسلام نے تمام انسانوں حتیٰ غیر مسلموں کی امانت کو اہمیت دیتے ہوئے اسکی پاسداری اور ادائیگی پر بے پناہ زور دیا ہے۔
-
عراق کی رضاکار فورس کے جوان آیت اللہ سیستانی سے ملے ۔ ویڈیو
Dec ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۵:۰۰عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کچھ جوانوں نے عراق کے بزرگ مرجع تقلید، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں آیت اللہ سیستانی نے داعش کے خلاف جنگ اور ملک میں قیام امن کے لئے جد وجہد کرنے پر عراقی فورسز کی قدردانی کی۔آپ نے اس ملاقات میں اپنے معمول کے بر خلاف عراقی سپاہیوں کے جذبات کی لاج رکھتے ہوئے ان کے ساتھ فوٹو کھنچوائے اور انہیں ویڈیو بنانے کی بھی اجازت دی۔
-
زیادہ سونا بھی خطرناک ہے!
Dec ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۱محققین کا کہنا ہے کہ جس طرح زیادہ دیر تک جاگنا انسان کے لئے نقصان دہ ہے، اسی طرح زیادہ دیر سونے سے بھی انسان کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔