جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک، چھ زخمی
غاصب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اپنے دو فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ اعتراف جمعرات کو کیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: خبر رساں ایجنسی قدس نے اسرائیلی ٹی وی چینل 14 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک عمارت کے اندر بم دھماکہ ہوا جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوکئے۔ اس دھماکے میں اسرائیلی فوج کے چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
غاصب فوج کی طرف سے یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج کے طبی خدمات کے مرکز نے اس نقصان کا انکشاف کیا ہے جسے اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے "بھاری جانی نقصان" قرار دیا ہے۔ روزنامہ یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے افسران سمیت اسرائیل کے تقریباً 9,000 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے طبی خدمات کے مرکز کے ڈائریکٹر ایوی شانا نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار "مکمل تصویر پیش نہیں کرتے۔"
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اس بات پر زور دیا کہ "جنگ کے شروع میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کا ہم نے پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel