-
قبلۂ اول و ثانی میں فرزندان اسلام کے روح پرور اجتماعات (ویڈیوز)
Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ایک طرف جہاں مسجد الاقصیٰ فرزندان اسلام کے لئے اپنی آغوش کھولے ہوئے ہے وہیں دوسری جانب حج کے ارادے سے گئے لاکھوں فرزندان اسلام مسجد الحرام کی آغوش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ویڈیوز میں گزشتہ روز قبلۂ اول میں ہوئی نماز جمعہ اور قبلۂ ثانی میں جاری طواف میں شریک فرزندان اسلام کی بڑی تعداد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ قرآن کریم نے سورۂ اسراء میں ایک ایسے واقعے کی نشاندہی کی ہے جس میں نبی رحمت (ص) کے وجود ذی جود نے مسجد الحرام سے سوئے معراج سفر کا آغاز کیا اور پھر مسجد الاقصیٰ کو ہوتے ہوئے آپﷺ معراج کو پہنچے۔
-
صیہونی دہشتگردی کی ایک اور مثال، فلسطینی املاک و اموال کو نذر آتش کر دیا (ویڈیو/تصاویر)
Jun ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۶فلسطین کی مقبوضہ سرزمین پر ناجائز طور پر بسائے گئے صیہونی آبادکاروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فلسطینی باشندوں کے اموال و املاک کو اپنے نشانے پر لے لیا، انکے ساتھ توڑ پھوڑ کی اور پھر انہیں آگ لگا دی۔ یہ واقعہ شمال مغربی نابلس کے برقہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں صیہونی دہشتگردوں کے اس حملے میں تقریباً 60 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
-
فلسطینی نوجوانوں نے صیہونیوں کو اچھی ڈوز دے دی (ویڈیو)
Jun ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۸گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے جنین کیمپ پر صیہونی دہشتگردوں کی جارحیت کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے انہیں اچھا مزہ چکھاتے ہوئے بارودی سرنگ کے ذریعے ایک بکتربند گاڑی کو نشانہ بنایا اور اسکے بعد اس کے پرخچوں کو ایک ٹرولی میں ڈال کر اپنی ایک اہم کامیابی کی علامت کے طور پر پورے علاقے میں اس کی خوب تشہیر کی۔ گزشتہ روز فلسطینی نوجوانوں کی جوابی کارروائیوں میں کم از کم 6 صیہونی زخمی ہو گئے تھے جبکہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں تین فلسطینیوں نے شہادت پائی۔
-
مسجد النبی (ص) ایرانی سیٹیلائٹ خیام کی نظر سے (ویڈیو)
Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۰ان دنوں ایران کے خلائی ادارے نے قومی سیٹیلائٹ خیام کے ذریعے مسجد النبی (ص) کی لی گئیں خوبصورت تصاویر جاری کی ہیں۔ ملاحظہ ہوں!
-
سعودی وزیر خارجہ کا ایران میں زبردست استقبال+ ویڈیو
Jun ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۰سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز ایران کا دورہ کیا۔
-
بیت المقدس میں نماز جمعہ کے روح پرور مناظر (ویڈیو)
Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۲فلسطینی باشندے ناجائز صیہونی حکومت کی ایجاد کردہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائگی کے لئے ہزاروں کی تعداد میں حاضر ہوئے۔
-
اقوام عالم رحمت للعالمین کے دیار میں (تصاویر)
Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۸یہ مدینۂ منورہ ہے جہاں جانِ کائنات، رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مدفن مبارک ہے۔ جہاں دنیا پھر سے تمام تر اقوام کے لوگ اس طرح کھنچے چلے آتے ہیں جیسے مقناطیس کی جانب آہنی ذرات لپک کر آتے ہیں۔ حج کا موقع ہے اور حجاج کرام تعلیمِ حج دینے والے اپنے پیارے نبی کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اپنے اپنے انداز میں آنحضرت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سامنے ایک خدا، ایک نبی خدا، ایک قبلے اور ایک کتاب پر اپنے ایمان کی عکاسی کرتے ہیں۔
-
صدر ایران کا دورۂ کیوبا، کیمرے کی نظر سے (ویڈیوز)
Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۷صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ پیر کو لاطینی امریکی ممالک کی جانب اپنے پانچ روزہ دورے کا آغاز کیا جس کے تحت وہ گزشتہ روز اپنے تیسرے اور آخری پڑاؤ کیوبا پہنچے جہاں میزبان صدر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اسکے بعد ملاقات اور گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا اور پھر مختلف شعبوں میں آپسی تعاون کے چھے معاہدوں پر دونوں ممالک نے دستخط کئے۔ صدر ایران نے اپنے سفر کے دوران کیوبا کے سامراج مخالف قومی ہیرو سے بھی ملاقات کی۔ کیوبا سے قبل صدر ایران نے وینیزویلا اور نیکاراگوئا کا دورہ کیا تھا۔
-
نیکارا گوا کے صدر نے ایران زندہ باد اور جنرل قاسم سلیمانی زندہ باد کا نعرہ لگایا (ویڈیو)
Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۰وینیزوئیلا کا دورہ ختم کرنے کے بعد صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنی دوسری منزل نکارا گوا پہنچ گئے جہاں ان کے نکارا گوئی ہم منصب ڈینیئل اورٹیگا نے اُن کا شاندار اور پر تپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں نکارا گوا کے صدر نے ’’جنرل قاسم سلیمانی زندہ باد، ایران زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا۔ اس سے قبل انہوں نے ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے احترام اور یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔
-
سبحان تیری قدرت...، پہاڑی بکریوں کی حیرت انگیز توانائی! (ویڈیو)
Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۳اس حیرت انگیز ویڈیو میں پہاڑی بکریوں کو ایک بند (ڈیم) کی کھڑی دیوار پر باآسانی چڑھتے، چلتے، چرتے اور پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر بے ساختہ زبان کہہ اٹھتی ہے ’’سبحان تیری قدرت‘‘۔