-
امریکی بدمعاش ڈکیتی پر اترا! ۔ کارٹون
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۲کورونا سے بوکھلا چکے امریکی صدر نے ظاہراً ہر قیمت پر کورونا وائرس کی روک تھام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ اپنے ملک کے جنگی دور کے قوانین کو استعمال کرتے ہوئے، اب تک کینیڈا فرانس اور جرمنی کے ذریعے چین سے خریدے جا چکے طبی ساز و سامان کو زیادہ پیسہ دے کر لے اڑ چکے ہیں اور دوسروں کا حق مار کر اپنے عوام کا حق ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ماڈرن ڈکیتی کا شکار ہونے والے کینیڈا، فرانس اور جرمنی نے ٹرمپ کے اس غیر اخلاقی اور غیر ذمہ دارانہ اقدام پر اپنی سخت برہمی ظاہر کی ہے۔
-
کورونا کو شکست دینے اور دلانے والے ۔ تصاویر
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۸ایران؛ دارالحکومت تہران میں زیر تعمیر مغربی ایشیا کے سب سے بڑے شاپنک سینٹر ایران مال کے ایک بڑے حصہ کو کورونا متاثرین کے علاج کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے، جہاں فی الحال قریب دوہزار بیڈ اس وبائی بیماری کی لپیٹ میں آنے والوں کی خدمت کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
-
مولا رضا (ع) کا فیض اسپتالوں تک پہونچ رہا ہے ۔ تصاویر
Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۸آستان قدس رضوی یا روضۂ امام رضا علیہ السلام کی جانب سے ایران کے مختلف شہروں میں زیر علاج بیماروں بالخصوص کورونا بیماروں اور وہاں کے میڈیکل اسٹاف کے لئے خاص تبرکات اور پرچم رضوی کی زیارت کا انتظام کیا جاتا ہے۔
-
ایرانی طلبہ کی انسان دوستی، امریکی عوام کے لئے امدادی کھیپ+ تصاویر
Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۴:۱۵جہاں ایک طرف امریکی حکومت کورونا کے خلاف مہم میں فرنٹ پر موجود ایران کے خلاف مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے اور اس مہم میں رخنہ ڈال رہی ہے وہیں ایرانی طلبہ نے اپنی انسان دوستانہ فطرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا کی وبا کے شکار امریکی عوام کے لئے امدادی پیکج روانہ کیا ہے۔
-
فلسطینی باشندوں کے خوبصورت ماسک ۔ تصاویر
Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۵فلسطین؛غزہ کے رہائشی تین نوجوان فنکاروں نے کورونا وائرس کے پیش نظر اپنے ہم وطنوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دلانے کے لئے ایک انوکھا طریقہ اپنایا۔ وہ ماسک پر خوبصورت تصاویر ابھار کر انہیں فن پاروں میں تبدیل کرتے ہیں اور پھر کسی طرح کی کوئی رقم لئے بغیر انہیں مفت عوام کے درمیان تقسیم کرتے ہیں۔
-
ووہان میں لوٹ آئی زندگی۔ تصاویر
Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۵چین کا شہر ووہاں کہ جہاں سے کورونا وائرس نے سر اٹھایا، اب دو ماہ کے قرنطینے کے بعد معمولات زندگی کی جانب پلٹ رہا ہے۔
-
کربلائے معلیٰ کی تازہ ترین تصاویر
Mar ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۴فرزند علی بن ابی طالب علیہ السلام، علمدار کربلا عباس باوفا کے یوم ولادت با سعات کے موقع پر ایک نظر ڈالی ہے کربلائے معلیٰ کی تازہ ترین تصاویر پر۔
-
ووہان میں لوٹ رہی ہے زندگی!۔ تصاویر
Mar ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۶قریب دو ماہ کے قرنطینے کے بعد اب چین کے شہر ووہان میں بتدریج زندگی اپنے معمول پر لوٹ رہی ہے۔ ووہان، چین کا وہی شہر ہے جہاں کورونا وائرس نے سر اٹھایا اور اب یہ وائرس دنیا کے قریب دوسو ممالک میں سرایت کر چکا ہے۔ چین نے چند روز قبل اپنے ملک میں باضابطہ طور پر کورونا کو شکست دینے کا اعلان کر تے ہوئے ملک میں ایمرجنسی ختم کر دی ہے۔
-
بشر سے تنگ آ چکی دنیا میں اب بھی باقی ہیں قدرتی رعنائیاں
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۵آج جبکہ خلاق کائنات کی خلق کردہ حسین دنیا، ظلم و جور کی چکی میں پِس رہی ہے مگر پھر بھی خالق فیاض کی فیاضیوں کا سلسلہ تھما نہیں ہے اور وہ مختلف بہانوں سے مختلف شکلوں میں اپنے نالائق بندوں کو اپنے لطف و کرم سے نوازتا رہتا ہے۔ پیش خدمت گیلری میں دنیا سے موسم بہار کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
-
علما بھی پیش پیش ہیں انسداد کورونا مہم میں
Mar ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۳کورونا وائرس نے جہاں انسانی زندگی کو عالمی سطح پر بہت زیادہ متاثر کیا ہے وہیں مختلف ممالک بالخصوص ایران کے عوام میں ہمدردی، انسانیت، ایثار و فداکاری اور آپسی اتحاد و انسجام کے جذبے میں بھی تازہ روح پھونک دی ہے جس کی روزانہ بڑی خوبصورت اور انکوھی مثالیں کیمرے کی نگاہ میں قید ہوتی ہیں۔ ان تصاویر میں علما کو ایران کے شہر شیراز میں گاڑیوں کو ڈس انفیکٹڈ کرنے کی مہم شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔