-
یوم قدس کی آمد پر ایرانی سمندر میں بھی ہلچل (ویڈیو+تصاویر)
Apr ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۳اس سال عالمی یوم القدس کی آمد پر خلیج فارس، بحیرۂ خزر اور بحیرۂ عمان میں فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت میں اب تک کی سب سے بڑی بحری پریڈ انجام دی گئی ہے جس میں ایران کی مسلح افواج کے علاوہ مقامی لوگوں اور ماہیگیروں نے بھی اپنی کشتیوں اور بحری جہازوں کے ہمراہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
-
ایران کے سلسلے میں احمقانہ باتیں کرنے والوں کے لئے خصوصی ویڈیوز
Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶گزشتہ دنوں انواع و اقسام کے 1084 جدیدترین ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ ایران کی بری فوج کے حوالے کر دی گئی جس کے بعد ایران کی مسلح افواج کی دفاعی توانائیاں دوچنداں ہو گئیں۔
-
مدافعان آسمان ولایت مشقیں، ایران نے پھر حیران کیا (ویڈیو)
Mar ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۳۸مدافعان آسمان ولایت 1401 فوجی مشقیں یا علی ابن ابی طالب (ع) کے رمزیہ نعرے کے ساتھ، شمال مغربی، مغربی، مشرقی، شمالی اور وسطی ایران کے وسیع علاقے میں منگل کی صبح شروع ہوئی ہیں جن کے دوران ایران نے ایک بار پھر اپنے زیر زمین بعض فوجی مراکز کی ایک جھلک دکھا کر دنیا کو حیران کر دیا۔
-
ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام سے پنٹاگون پریشان
Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۰صیہونی اخبار یروشلیم پوسٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام کو خلیج فارس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
-
مزید اسپید بوٹس سرحدی فورسز کے حوالے
Feb ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۵عشرۂ فجر کے مبارک ایام کی مناسبت سے ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی کی موجودگی میں مزید 70 اسپیڈ بوٹس ملک کی آبی سرحدوں کے محافظوں کے حوالے کر دی گئیں۔
-
ایرانی فضائیہ کا چونکا دینے والا انڈر گراؤنڈ ایئربیس (ویڈیو)
Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ایران نے گزشتہ روز اپنی فضائیہ کے پہلے انڈر گراؤنڈ ایئر بیس ’’عقاب 44‘‘ کی رونمائی کی جس میں انواع و اقسام کے جنگی طیاروں کو آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پیر کے روز ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل باقری اور ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل موسوی نے اس ایئر بیس کا دورہ کیا۔
-
دشمن خوب جانتا ہے کہ ایران اس کے لئے تر نوالہ نہیں: میجر جنرل باقری
Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۹ایران کی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل اسٹاف نے ایرانی فوج کی فضائیہ کی زیرزمین ایک فوجی اڈے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ایران دشمن کے لئے تر نوالہ ثابت نہیں ہوگا اور ہم محفوظ فوجی چھاؤنیوں اوراڈوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
-
ایران کی وزارت دفاع کے ایک مرکز پر حملہ ناکام بنا دیا گیا (ویڈیو)
Jan ۲۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۹ایران کے مرکزی اور تاریخی شہر اصفہان میں واقع وزارت دفاع کے ایک مرکز پر حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
-
قرارداد پاس کرنے کا یورپ کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا: ایران کی مسلح افواج کا بیان
Jan ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردوں کی نام نہاد فہرست میں شامل کرنے کا خمیازہ یورپ کو بہت جلد بھگتنا پڑے گا۔
-
سپاہ پاسداران نے بحری مشقوں میں اپنی طاقت دکھائی (ویڈیو)
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۰سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی مشقوں کا سلسلہ گزشتہ روز خلیج فارس، بحیرہ عمان اور آبنائے ہرمز میں شروع ہوا۔ مشقوں کے پہلے دن مختلف نوعیت کے بحری کروز میزائیل، جنگی اور جاسوسی ڈرون طیاروں اور اسمارٹ آبدوزوں کو استعمال میں لایا گیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور فرضی دشمن کے جہازوں پر کمانڈوز کو اتار کر انہیں فتح کیا گیا۔ اس دوران ایک ایسے ڈرون کی رونمائی ہوئی جو بیک وقت میلوں دور دو الگ اہداف کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کرسکتا ہے۔