-
قطبِ شمالی کے اوپر روسی بمبار طیاروں کی اڑان (ویڈیو)
Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۴آئی آر آئی بی نیوز نے رویٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ منگل کے روز روس کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے قطب شمال کے آزاد سمندر کے اوپر گشتی اڑان بھری جو دس گھنٹوں تک جاری رہی۔
-
سوخوئی 35 لڑاکا طیارہ جلد ہی ایرانی فضائیہ میں شامل ہوگا
Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۲ایرانی پارلیمنٹ میں نیشنل سیکورٹی کمیشن کے رکن شہریار حیدری نےاعلان کیا ہے کہ روسی ساختہ لڑاکا طیارہ سوخوئی 35 اگلے ایرانی سال کے شروع (موسم بہار) میں ایرانی فضائیہ کا حصہ بن جائے گا۔
-
ذوالفقار۱۴۰۱ فوجی مشقوں کا تیسرا دن، فرضی دشمن کا ڈرون تباہ (ویڈیو)
Jan ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۳ان دنوں ایران کی سالانہ فوجی مشقوں ذوالفقار کا سلسلہ جاری ہے، مشقوں کے تیسرے دن ایرانی فوج نے اپنے طے شدہ مقاصد میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ اس دن فرضی دشمن کے ایک درانداز ڈرون طیارے کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا۔ اسکے علاوہ قومی سطح پر تیار شدہ زمین سے ہوا، ہوا سے زمین، سمندر سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں اور ٹارپیڈوز کی توانائیوں کا بھی کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
-
ذوالفقار ۱۴۰۱ فوجی مشقیں؛ قومی دفاعی توانائی کا شاندار مظاہرہ (ویڈیوز)
Dec ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۳ایرانی فوج کی سالانہ ذوالفقار فوجی مشقیں جمعرات کی شب، یازھرا کے رمزیہ نعرے کے ساتھ شروع ہوئی ہیں جو جنوب مشرقی ایران کے علاقوں، مکران کے ساحلوں، مشرقی آبنائے ہرمز سے لیکر گواتر کی بندرگاہ تک اور بحیرہ عمان سے لیکر بحرہند کےشمال میں دس ڈگری کے مدار میں انجام دی جارہی ہیں۔ ان مشقوں میں قومی سطح پر تیار کئے گئے مختلف پیشرفتہ اسلحوں کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔
-
ذوالفقار ۱۴۰۱ فوجی مشقوں کی ایک جھلک (ویڈیو)
Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۵اسلامی جمہوریہ ایران کی سالانہ فوجی مشقیں ’’ذوالفقار‘‘، جنوب مشرقی ایران کے علاقوں، مکران کے ساحلوں، مشرقی آبنائے ہرمز سے لیکر گواتر کی بندرگاہ تک اور بحیرہ عمان سے لیکر بحرہند کےشمال میں دس ڈگری کے مدار میں انجام دی جا رہی ہیں۔ ذوالفقار ۱۴۰۱ نامی یہ مشترکہ فوجی مشقیں ’’یازہرا‘‘ کے رمزیہ نعرے کے ساتھ گزشتہ شب شروع کی گئیں۔
-
ایران: ذوالفقار فوجی مشقوں کے دوران فرضی دشمن کی پیشقدمی کو ناکام بنادیا
Dec ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۱ایران میں ذوالفقار فوجی مشقیں یا زہرا (س) کے کوڈ ورڈ سے شروع ہو گئیں۔
-
ایران کے پاس ڈرون طیارہ بنانے کا کتنے سال کا تجربہ ہے جنرل باقری نے بتا دیا
Dec ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۴ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری افواج کا ڈرون طیارے ڈیزائن کرنے اور بنانے میں انتالیس سال کا تجربہ ہے
-
دشمن نے غلط قدم اٹھایا تو جواب دنداں شکن ہوگا: ایرانی فوج
Nov ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۷ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں نے ایران کے خلاف کوئی بھی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں ملک کی مسلح افواج کی جانب سے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
-
صیاد 4B میزائل کی رونمائی (ویڈیو)
Nov ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۴صیاد 4B میزائل کی رونمائی اور اسکی پروڈکشن لائن کا افتتاح اتوار کے روز ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے کیا۔
-
تین سوکلومیٹرتک مارکرنے والے فضائی دفاعی نظام باور373 کا ابتدائی ٹیسٹ مکمل
Oct ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۵ایرانی فوج کے ائیر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے 300 کلومیٹر تک مار کرنے والے ملکی ساختہ ائیرڈیفنس سستم باور373 کے ابتدائی ٹیسٹ مکمل ہونے کی خبردی ہے۔