-
ٹرمپ ہوں یا بائیڈن، امریکی پولیس وحشی ہی رہے گی!۔ ویڈیو
Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۷گزشتہ شب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پولیس نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی نے کئی مظاہرین کو روند ڈالا۔ انسانی حقوق کی پامالی، قتل و غارت اور نسل پرستانہ رویے کے حوالے سے امریکی پولیس دنیا میں کافی نام کما چکی ہے۔ گزشتہ برس نسل پرستانہ پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل کے بعد پولیس تشدد کے خلاف امریکہ میں ملکی سطح پر ایک تحریک کا آغاز ہوا مگر اس کے باوجود اسکے تشدد پسندانہ رویہ کو لگام نہیں لگ سکی ہے۔
-
برف کے گولوں سے روسی مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بولا
Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۴گزشتہ دنوں حکومت مخالف رہنما آلکسی ناولنی کی گرفتاری اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے خلاف روس کے مختلف شہروں میں مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے صدر ولادیمیر پوتین کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک دوہزار سے زائد افراد روس کے مختلف شہروں میں گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں کی تعداد ماسکو میں ۸۰۰ جبکہ سین پیٹرسبرگ میں ۳۰۰ بتائی جاتی ہے۔ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں انہوں نے برف کے گولے پھینک کر پولیس کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
-
اسپین میں دھماکہ 3 ہلاک 8 زخمی
Jan ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۴مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت اور نرسنگ ہوم کو نقصان پہنچا۔
-
تیونس، عوامی احتجاج چوتھے روز میں داخل
Jan ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۳تیونس کے صدر قیس سعید نے بڑھتے ہوئے مظابروں کے پیش نظر عوام سے پرامن رہنے کی ابیل ہے۔
-
تیونس، کسان کے ساتھ بدسلوکی پر پولیس کے خلاف مظاہرہ
Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۴پولیس کے تشدد آمیز رویئے کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔
-
ٹرمپ اور انکے حامیوں نے تاریخ کا سیاہ ترین دن رقم کیا: جوبائیڈن
Jan ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال پر واشنگٹن میں اکٹھا ہونے والے انکے حامیوں کے انتہاپسندانہ اقدامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
-
ایران، انسداد منشیات کے میدان میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے تیار
Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۳اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
-
افغانستان میں فضائی حملہ اور جھڑپیں 22 ہلاک
Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۶افغانستان میں طالبان اورسکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
-
بلوچستان میں دہشتگردی 11 کان کن جاں بحق 4 زخمی
Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۳پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
-
نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ، متعدد مظاہرین گرفتار
Jan ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۴:۵۴غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں شدت آ رہی ہے وہیں مظاہرین نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے مستعفی ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔