-
اربعین حسینی کی آمد پر سرزمین کربلا زائرین سے چھلکی
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۹ان دنوں سید الشہدا مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا بھائی عباس علمدار علیہ السلام کے روضات عالیہ لاکھوں عاشق پروانوں میں گھرے ہوئے ہیں جو دور و نزدیک سے آکر اپنے مولا و آقا کے ساتھ اظہار عقیدت کے ساتھ ساتھ تجدید عہد بھی کر رہے ہیں کہ مولا! زمانہ کہیں بھی چلا جائے مگر ہم آپ کے در سے ہٹنے والے نہیں ہیں۔
-
کربلائے معلی میں زائرین حسینی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۸اربعین حسینی کے موقع پر اس وقت کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین حسینی اپنے مولا کا چہلم منانے کے لئے موجود ہیں۔
-
خصوصی پروگرام - صدائے کربلا
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۵نشرہونے کی تاریخ 26/ 09/ 2021
-
یہ کربلا ہے - دستاویزی پروگرام
Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۰:۳۸نشرہونے کی تاریخ 26/ 09/ 2021
-
سوئے حسین (ع) ۔ تصاویر
Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۰کربلا، توحید و عبودیت، عشق و محبت، ایثار و قربانی، انسانیت و جوانمردی اور بے شمار اسلامی و انسانی یا بالفاظ دیگر حسینی اقدار کی جلوہ گاہ ہے۔ خدائے سبحان نے اُسے گوہر حسین (ع) کے طفیل میں ایک ایسی مقناطیسی صلاحیت عطا فرما دی ہے کہ دنیا میں ہزاروں میل دور رہنے والے بھی اُس کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں اور ضریح حسین (ع) پر عشق و مودت سے لبریز ایک نگاہ ڈالنے کے لئے اپنے تن من اور دھن کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ان دنوں سوئے کربلا حسینیوں کا سیلاب رواں دواں ہے۔
-
سفر عشق، اربعین ملین مارچ عروج پر
Sep ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۱عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب و انصار کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ جاری ہے اور اس موقع پر حکومت عراق نے زائرین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خاص انتظامات کئے ہیں۔
-
اربعین حسینی، امام علی ع کے روضۂ میں زائرین کی حاضری
Sep ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۹اربعین حسینی کے موقع پر کربلائے معلی روانہ ہونے کے لئے زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی، مولائے متقیان امیرالمومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہم السلام کے روضۂ مبارک میں حاضری۔
-
اربعین کے مراسم میں خدمات کی فراہمی، بلدیہ تہران کا عملہ روانہ
Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۳بلدیہ تہران نے اربعین حسینی کے مراسم میں زائرین امام حسین علیہ السلام کو خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنے عملے کو روانہ کردیا ہے جو اربعین کے مراسم کے ایام میں نجف - کربلا مشی کے دوران اور خود کربلائے معلی میں زائرین کو خدمات فراہم کرے گا۔
-
زائرین حسینی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے: عراقی وزیر دفاع
Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۴:۰۵عراق کے وزیر دفاع نے اربعین حسینی کے موقع پر کربلا کی سمت جانے والے زائرین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے مقصد سے مزید احکامات جاری کئے ہیں۔
-
عراق میں امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر خودکش حملے کا داعشی منصوبہ ناکام
Sep ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۷سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے نزدیک ہونے کے مدنظر جہاں ایک طرف داعش امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنانے کی سازش کر رہا ہے تو دوسری طرف عراقی فورسز اسکی سازش کو ناکام بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔