• اقوام متحدہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

    اقوام متحدہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

    Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۲

    اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے عالمی بحران کی وجہ سے ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرنے یا پابندیوں میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • امریکہ میں کورونا ٹریفک ۔ ویڈیو

    امریکہ میں کورونا ٹریفک ۔ ویڈیو

    Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۵

    امریکہ کے مختلف علاقوں میں کورونا کے باوجود گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں۔ در حقیقت یہ قطاریں کورونا ٹیسٹ دینے کے خواہاں افراد کی ہوتی ہیں جنہیں گھنٹوں لائن میں لگنا پڑا ہے۔ یہ ویڈیو ریاست نیوجرسی سے سامنے آئی ہے۔

  • کورونا نے صیہونی ٹولے کی قلعی کھول دی ۔ کارٹون

    کورونا نے صیہونی ٹولے کی قلعی کھول دی ۔ کارٹون

    Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۵

    صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے اسپتالوں میں بیڈ اور ڈاکٹروں کی کمی سے خاصی افراتفری کی سی کیفیت پیدا ہو گئی ہے اور کسی کو خبر نہیں کہ کرے تو کیا کرے! اب تک اسرائیل میں ۱۴۰۰ سے زائد غاصب کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے ۲۹ کی حالت نازک ہے جبکہ ایک ہلاک ہو چکا ہے۔ (تسنیم نیوز)

  • موسم کورونا میں مسجد الاقصیٰ کی صورت حال۔ ویڈیو

    موسم کورونا میں مسجد الاقصیٰ کی صورت حال۔ ویڈیو

    Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۸

    ان دنوں مسجد الاقصیٰ کے زیادہ تر دروازے کورونا وائرس کے پیش ںظر بند کر دئے گئے ہیں مگر اب بھی نماز جماعت کا سلسلہ مسجد میں جاری ہے اور فلسطینی باشندے قلیل تعداد میں ہی صحیح، مگر قبلۂ اول میں نماز کی ادائگی کے لئے گھر سے نکلتے ہیں۔

  • کورونا کے خلاف تمام ممالک و اقوام متحد ہوں: صدر روحانی

    کورونا کے خلاف تمام ممالک و اقوام متحد ہوں: صدر روحانی

    Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۹

    صدر حسن روحانی نے تیونس کے صدر قیس سعید سے ٹیلی فونی گفتگو میں صدر منتخب ہونے اور تیونس کے قومی دن کی مناسبت سے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج انسانوں کی جان کی حفاظت اور اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی تشریک مساعی اور باہمی اتحاد و تعاون کی ضرورت ہے-

  • امریکہ، کورونا مخالف عالمی جنگ میں رکاوٹ ہے: جواد ظریف

    امریکہ، کورونا مخالف عالمی جنگ میں رکاوٹ ہے: جواد ظریف

    Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۵

    اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکا عالمی سطح پر کورونا کے خلاف جاری مہم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے اور اس کا واحد حل یہ ہے کہ پوری دنیا امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ۔

  • کورونا کے دور میں سیاست گناہ ہے: شہباز شریف

    کورونا کے دور میں سیاست گناہ ہے: شہباز شریف

    Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۹

    پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور پورے ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد نو سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس درمیان بعض اپوزیشن جماعتوں نے کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

  • ہندوستان، کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پانچ سو کے لگ بھگ

    ہندوستان، کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پانچ سو کے لگ بھگ

    Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۹

    ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد پانچ سو کے قریب پہنچ گئی ہے اور حکومت نے ملک کی انیس ریاستوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

  • ہندوستان کی 30 ریاستوں میں لاک ڈاون، 9 ہلاک 471 متاثر

    ہندوستان کی 30 ریاستوں میں لاک ڈاون، 9 ہلاک 471 متاثر

    Mar ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۳

    کورونا وائرس سے ہندوستان کی 30 ریاستوں اور اس ملک کے زیرانتظام کشمیرمیں لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرین کی تعداد 471 ہوگئی جبکہ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔