ایران،یوریشین اکنامک یونین کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے : وزیر تجارت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454870-ایران_یوریشین_اکنامک_یونین_کا_اسٹریٹجک_پارٹنر_ہے_وزیر_تجارت
ایران کے وزیر تجارت سید محمد اتابک نے یوریشین یونین کے ساتھ تعاون کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔
(last modified 2026-08-07T15:46:40+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران،یوریشین اکنامک یونین کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے : وزیر تجارت

ایران کے وزیر تجارت سید محمد اتابک نے یوریشین یونین کے ساتھ تعاون کے فروغ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: وزیر صنعت وتجارت سید محمد اتابک نے یوریشین اقتصادی یونین کی بین الحکومتی کونسل کے دوسرے اجلاس میں نائب صدر  کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ ایران یوریشین یونین کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ، آزاد تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور یوریشین یونین کے رکن ملکوں کے درمیان تجارتی راہداریوں کو مضبوط بنانے اور مالیاتی اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے دوطرفہ اور چند جانبہ گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔  

ایران کے وزیر صنعت و تجارت نے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مذکورہ اقدامات پر عملدرآمد ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اس عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی حالیہ جارحیت،  شہری اور شہری، تعلیمی، طبی اور دواسازی کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری، اور اسی طرح نقل و حمل، توانائی اور صنعتی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا، نہ صرف ایرانی عوام کے خلاف جنگی جرائم  ہے، بلکہ اس کے تنیجے میں پورے خطے میں پیداواری عمل متاثر، برآمدات میں خلل اور سامان اور توانائی کی ترسیل کے کوریڈور غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

سید محمد اتابک نے کہا کہ ایران کی عظیم قوم نے دشمنوں کے جارحانہ حملوں اور بعض سازشوں کے مقابلے میں بے مثال جرأت اور استقامت کے ساتھ اپنی خودمختاری، آزادی اور ارضی سالمیت کا فخر سے دفاع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایرانی قوم سفارت کاری کے ذریعے خطے میں جنگ اور بدامنی کے خاتمے اور منصفانہ راہ حل کی خواہاں ہے۔     

واضح رہے کہ یوریشین یونین کی بین الحکومتی کونسل کا اجلاس کرغیزستان کے شہر چولیون آتای میں شروع ہوگيا ہے جس میں ایران کے وزیر صنعت و تجارت سید محمد اتابک اپنے ملک کی نمائندگي کر رہے ہیں۔

  ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel