-
تیل پر پلنے والوں کا انجام برا ہو سکتا ہے! ۔ کارٹون
Jul ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۵چند روز قبل امریکی صدر نے یہ گستاخانہ دھمکی دی تھی کہ ہم ایران کو تیل برآمد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مگر وہ شاید بھول گئے کہ پیٹرو ڈالر پر پلنے والے انکے اتحادی عرب ممالک کا تیل آبنائے ہرمز سے ہو کر گزرتا ہے اور اگر ایران نے اس پر اپنا ہاتھ رکھ دیا تو پھر ان کا انجام کیا ہوگا، یہ پیشین گوئی کرنا بھی ذرا مشکل ہے!
-
’’ہُرمز‘‘ یا سب کا ہے یا کسی کا نہیں ۔ کارٹون
Jul ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۵سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کماندڈر نے ٹرمپ کی گستاخی کے جواب میں کہا ہے کہ یہ دشمن کو اچھی طرح سمجھایا جا سکتا ہے کہ ’’آبنائے ہرمز یا تو سب کا ہے یا پھر کسی کا نہیں‘‘ کا کیا مطلب ہے!چند روز قبل ٹرمپ نے ایران کو اپنے خیال میں دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایران کے تیل کو برآمد نہیں ہونے دیں گے۔
-
ایران کا تیل رکا تو تیل کو ترس جائے گی دنیا۔کارٹون
Jul ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۰امریکہ نے اپنے خیال میں ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اجازت نہیں دیں گے کہ ایران ایک قطرہ بھی تیل برآمد کر سکے۔ ٹرمپ کی اس گستاخی کے جواب میں صدر روحانی نے کہا کہ یہ نا ممکن ہے کہ سب کا تیل برآمد ہو مگر ایران کا نہ ہو، اگر تم ایسا کرنے پر قادر ہو تو کر کے دیکھ لو،پھر اس کا نتیجہ بھی دیکھنا!یہ اشارہ تھا اس بات کی طرف کہ ایران با آسانی آبنائے ہرمز کو بند کر سکتا ہے جس کے بعد وہاں سے خطے کے کسی ملک کا تیل دنیا تک نہیں پہونچ پائے گا!
-
امریکی انسانی حقوق ۔ کارٹون
Jul ۰۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۳جس قدر ڈھٹائی سے امریکی حکام انسانی حقوق کو تمام تر بے رحمی کے ساتھ روند دینے کے بعد،انسانی حقوق کا نعرہ بلند کرتے ہیں،اسکی نظیر نہیں ملتی۔امریکہ حقوق انسانی کی دھجیاں اڑانے والا سب سے بڑا ملک ہے جو اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں سیکڑوں غیر انسانی، شیطانی اور بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کر کے ایک ضخیم کتاب مرتب کر چکا ہے۔
-
لاشوں کے ڈھیر لگا دئیے سعودی امریکی درندوں نے ۔ کارٹون
Jun ۳۰, ۲۰۱۸ ۲۱:۲۹خود کو خادم حرمین شریفین کہلانے والا صیہونی تکفیری قبیلہ، آل سعود،مارچ دو ہزار پندرہ سے اپنے کو حقوق انسانی کا ٹھیکیدار سمجھنے والے ممالک کی مدد سے تمام بین الاقوامی اداروں کے سامنے بربریت و درندگی کا ننگا ناچ یمن میں دکھا رہا ہے!مگر یمنی عوام نے بھی تسلیم نہ ہو کر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عہد کیا ہوا ہے!
-
خون میں لتھ پتھ ہے یمن!!! ۔ پوسٹر
Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۶خود کو خادم حرمین شریفین کہلانے والا صیہونی تکفیری قبیلہ آل سعود،مارچ دو ہزار پندرہ سے بربریت و درندگی کا ننگا ناچ یمن میں دکھا رہا ہے!۔
-
یمن، سعودی خونخوار کے نشانہ پر! ۔ کارٹون
Jun ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۶مارچ 2015 سے لے کر اب تک اقتدار کا بھوکا قبیلۂ آل سعود عالم اسلام کے سب سے غریب ملک یمن کو اپنی حیوانیت و خباثت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔ اسکی اس حیوانیت و بربریت میں عالم سامراجیت کے سورما سمجھے جانے والے امریکہ، برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔اقتدار کی بوکھ سے بوکھلایا ہوا سعودی درندہ اب تک تیس ہزار سے زیادہ جانیں لے چکا ہے جبکہ لاکھوں یمنی باشندے بے گھر اور لاکھوں دیگر وبائی امراض کی زد پر ہیں۔
-
فٹبال ورلڈ کپ کا ناجائز استعمال ۔ کارٹون
Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۳ان دنوں روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے شور شرابے میں، یمن میں سرگرم جارح ممالک بالخصوص سعودی عرب مغربی خصوصا امریکی حمایت کے زیر سایہ اپنی حیوانیت و بربریت کے نئے اوراق رقم کر رہا ہے!قدرت و اقتدار کی عطش سے بوکھلایا ہوا سعودی عرب اپنی آرزوؤں کی کشتی امریکی شیطنت و سامراجیت کے متلاطم سمندر میں آگے بڑھا رہا ہے،مگر لگتا نہیں کہ آل سعود کی اس ڈاما ڈول کشتی کو کوئی ساحل مل پائے گا!
-
ٹرمپ کی افطار پارٹی! ۔ کارٹون
Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۳ٹرمپ کی جانب سے ہونے والی افطار پارٹی میں آل سعود نے شرکت کی مگر دیگر اسلامی تنظیمیں اس میں شریک نہیں ہوئیں! مسلمانوں پر مشتمل انسانی حقوق کے گروپس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افطار ڈنر کی مخالفت کرتے ہوئے ‘افطار سے انکار’ کی مہم کا آغاز وائٹ ہاؤس کے پارک میں کیا۔افطار ڈنر میں امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ایک ساتھ ٹیبل پر موجود تھے۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، تیونس، عراق، قطر، بحرین، مراکش، الجزائر اور لیبیا کے سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
-
بھوکا امریکہ ۔ کارٹون
Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۱۴امریکی وزارت زراعت کے مطابق امریکہ میں چار کروڑ دس لاکھ افراد کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے۔